
مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کےسابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کو ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر اس ملاقات کی ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ ملاقات کے دوران احمد جواد کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکہ کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے۔
https://twitter.com/x/status/1492484073562034185
احسن اقبال نے مزید کہا کہ احمد جواد کا شمار ان پڑھے لکھے لوگوں میں ہوتا ہے جو عمران نیازی کے جھوٹے دعوں کے جھانسے میں آکر پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے کے مکر میں پھنسے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس جماعت میں رہنے کے باوجود احمد جواد نے کبھی گالی گلوچ کی سیاست نہیں کی وہ کسی لالچ میں نہیں بلکہ ماضی کی غلطی کا کفارہ ادا کرنے کے لئے ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں، ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔
دوسری جانب شہباز گل نے احسن اقبال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ حالت کر دی عمران خان نے آپکی۔ جس کو ہماری پارٹی میں کوئی نہیں جانتا دونوں سیاسی جوکر کس فخر سے اس کے ساتھ تصاویر بنوا رہے ہیں۔ عمران خان ابھی کچھ اور لوگوں کو بھی فارغ کریں گے۔ کیمرا سنبھال کے پکڑیں ابھی آپ نے اور تصویریں بھی اتروانی ہیں۔ سارا رجیکٹڈ مال آپکے پاس آنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1492566699794653186
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12jawadnleage.jpg
Last edited: