
مسجد نبوی واقعہ، مریم اورنگزیب نے قرآنی آیات کا حوالہ دیا تو کنول شوذب نے آڑے ہاتھوں لے لیا
مریم اورنگزیب اور وفاقی وزراء کے سامنے مسجد نبویؐ میں پاکستانی زائرین نے چور اور غدار کے نعرے لگا دیئے۔ جس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں قرآنی آیات کا حوالہ دیا۔ تاہم پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے کنول شوذب نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کرارا جواب دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کیا جس میں قراآنی آیت اور ترجمہ شیئر کیا کہ "اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز پر اونچی نہ کرو اور ان کے حضور زیادہ بلند آواز سے کوئی بات نہ کہو جیسے ایک دوسرے کے سامنے بلند آواز سے بات کرتے ہو کہ کہیں تمہارے اعمال بربادنہ ہوجائیں اور تمہیں خبرنہ ہو".
https://twitter.com/x/status/1519773978704990218
تاہم مریم اورنگزیب کے پیغام پر تحریک انصاف کی سابق ایم این اے میدان میں آ گئیں اور کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "آپ اپنا سرکاری عمرہ مکمل کریں قرآن کی آیات اپنی مرضی اور فائدے کیلئے استعمال کرنے سے پرہیز کریں".
https://twitter.com/x/status/1519795661809627136
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ "بہتر ہے مکمل قرآن پاک ترجمے سے خود بھی پڑھیں اور اپنے آقاؤں کو بھی پڑھوا کر کچھ عمل خیر کرائیں دین کی تعلیم امپورٹڈ کٹھ پتلیاں دیں اتنا برا وقت ابھی پاکستانیوں پر نہیں آیا.
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maram-and-shuzab.jpg