مزاحیہ شاعری

Atif

Chief Minister (5k+ posts)


لڑکی والوں نے لڑکے سے پوچھا کہ کیا کیا کر سکتے ہو ؟؟
تو لڑکے نے کہا کہ۔۔۔۔۔

شادی کے لئے پوچھی گئی ہے، کوالیفکیشن مجھ سے
بتایا دانتوں سے اخروٹ بھی توڑ سکتا ہوں

باتیں ایسی کرتا ہوں کہ لپیٹے میں نہیں آتی
جو موقع ملے مجھ کو تو ہوائیاں بھی چھوڑ سکتا ہوں

جی نام حیدر ہے میرا، ماں کا شیر ہوں سچ ہے
چوہا دیکھ لوں تو پُھرتی سے دوڑ بھی سکتا ہوں

زیادہ اُمید نہ کیجئے گا بہادر ہوں کچھ کچھ
مرغی کی پکی ہوئی ٹانگ کو مروڑ بھی سکتا ہوں

بہت خوش رہے گی میرے ساتھ آپ کی لڑکی
کپڑے دھوتا ہوں خود ہی پھر، نچوڑ بھی سکتا ہوں
 

ishwaq

Minister (2k+ posts)
Urdu+Funny+Ishrat+Engineer,+Jokes,+Humour,+Poetry,+Tanz,+Tips+(61).jpg
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

مرے گھر سے میرے ہی فوٹو چرانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے​
انہیں پھر جرابوں میں سب سے چھپانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے​

ٹماٹر ادھارے کبھی لے گئیں تم، پکوڑے سموسے کبھی دے گئیں تم​
مرے گھر میں دن بھر ترا آنا جانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے​

ترا اپنے گھر کے ہی چوزے چرانا، مرے باپ کو ان کی یخنی پلانا​
کبھی میری اماں کے گوڈے دبانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے​

مجھے دیکھ کر سیڑھیوں سے پھسلنا، پکڑ کر مجھے تیرا یکدم سنبھلنا​
ترا روزسیڑھی پہ پانی گرانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے​

\"کرینہ\" کے جیسے نگاہیں ملانا، \"کرشمہ\" کے جیسے نگاہیں جھکانا​
مجھے روز فلمی ادائیں دکھانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے​

بشیراں کی ہٹی سے لیتا ہوں جب بھی، میں ابا کے سگریٹ نسوار ماں کی​
اسی وقت تیرا ببل لینے آنا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے​

حسینہ کوئی دل اگر مجھ پہ ہارے، یا کردے نگاہوں سے مجھ کو اشارے​
ترا اس کی اماں کو فوراً بتانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے​

ترے گھر میں آئے کزن کوئی تیرا، چچیرا، پھپھیرا مسیرا، ملیرا ​
اسے میری تعریف کر کے جلانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے​
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
@Adeel Rehman
:lol:

لڑکیوں کی دل کی آواز


جانے کس دیس کھو گئے لڑکے​

ہم سے کیوں دور ہو گئے لڑکے​

کالج آنے کو دل نہیں کرتا​

خار راہوں میں بو گئے لڑکے​

راج کرنے کا خواب تھا اپنا​

سارے ارماں ڈبو گئے لڑکے​

کچھ بھی دیتے نہیں ہیں تحفے میں​

کتنےکنجوس ہو گئے لڑکے​

مست آنکھوں کا دلنشیں کاجل​

آنسوئوں میں ڈبو گئے لڑکے​

خون سے خط بھی اب نہیں لکھتے​

کس قدر خشک ہو گئے لڑکے​

ہم سے شادی کا ذکر چھڑتے ہی​

ڈر کےمارے ہی رو گئے لڑکے​

ہم پہ اشعار بھی نہیں لکھتے​

کیسے جاہل سے ہو گئے لڑکے​

چھیڑتے ہیں نہ تاڑتے ہیں ہمیں​

کتنے بےذوق ہو گئے لڑکے​
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

ام تم کو کرے پیار یا پِر چوڑ کے جائے
خوچہ بری مشکل اے یہ ام کیسے بتائے

ام آتی اے ملنے کے لیے تم نئیں ملتا
یہ کیسا محبت اے جو دم پخت بنائے

رکشہ بی امارا اے جمعہ رات سے خالی
ام کیوں کسی بدبخت سواری کو بِٹائے

ام اس کو پشاور میں کبی نر نئیں بولا
جو مرد کا بچہ کبی نسوار نہ کائے

یارا کوئی دیدار کا وعدہ تو کرو ناں
گل خان کا وعدہ اے کہ ار سال نہائے
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

گھر میں ہوا تھا کیا کیا، یہ عرض پھر کروں گا
پھر عرض کیا کروں گا، یہ عرض پھر کروں گا

دو لخت گر نہ ہوتے، پھر کیسے حصہ ملتا
کس کو ملا تھا حصہ، یہ عرض پھر کروں گا

جب تک رہے گا رسہ، رسہ کشی رہے گی
کب تک رہے گا رسہ، یہ عرض پھر کروں گا

ملا نے کیا کِیا تھا، ملا نے کیا کِیا ہے
ملا کرے گا کیا کیا، یہ عرض پھر کروں گا

حجرا پڑا ہے سونا اور پیر جی ہیں غائب
حجرے میں کیا ہوا تھا، یہ عرض پھر کروں گا

جتنا نما نما تھا، اتنا وہ خوش نما تھا
کتنا وہ خوش نما تھا، یہ عرض پھر کروں گا

شانے پہ جو پڑا تھا، کہنے کو تھا دوپٹہ
کتنا سا تھا دوپٹہ، یہ عرض پھر کروں گا

دونوں تھے روٹھے روٹھے، بیوی میاں ہوں جیسے
دونوں میں کیا تھا رشتہ، یہ عرض پھر کروں گا

لڑکی کلاسیکل تھی، لڑکا کلاس کا تھا
اب کس کلاس کا تھا، یہ عرض پھر کروں گا

لڑکی نے بھی قبولا، لڑکے نے بھی قبولا
دونوں نے کیا قبولا، یہ عرض پھر کروں گا

دولہا دلہن تھے راضی، آیا تھا پھر بھی قاضی
قاضی نے کیا کِیا تھا، یہ عرض پھر کروں گا

عِرق النساء کا نسخہ، مہر النساء نے لکھا
نسخے میں کیا لکھا تھا، یہ عرض پھر کروں گا

جس میں تھے شعر میرے، غائب ہے وہ لفافہ
وہ ہے کہاں لفافہ، یہ عرض پھر کروں گا

غالب کو کیسے کیسے، مغلوب کر رہے ہیں
نکلے گا کیا نتیجہ، یہ عرض پھر کروں گا

بے وزن سب تھے مصرعے، شاعر مگر تھا وزنی
شاعر کا وزن کیا تھا، یہ عرض پھر کروں گا

رشوت میں جو ملا تھا، یوں ہی سا کچھ ملا تھا
یونہی سا کیا ملا تھا، یہ عرض پھر کروں گا

کچھ دے کے کچھ لیا تھا، کچھ لے کے کچھ دیا تھا
کیا کچھ لیا دیا تھا، یہ عرض پھر کروں گا

کچھ عرض کر دیا ہے، کچھ عرض پھر کروں گا
پھر عرض کیا کروں گا، یہ عرض پھر کروں گا
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)

کہا جب اک کھلاڑی سے کہ لگ جائے اگر چوکا
تو فوراً آپ کو آؤٹ ہو جانے کی عادت ہے

وہ بولا کرکٹر بھی میں ہوں اور مردِ مسلماں بھی
مسلماں مرد کو بس چار ہی رن کی اجازت ہے


(سرفراز شاہد)​

آپ بھی مولوی کو نہیں بھولتے ....:lol:
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
اک روز کہا لیلیٰ نے رستہ میرا تو چھوڑ دے
اے بے عمل عاشق پیچھا میرا تو چھوڑ دے

کوئی پتھر سے نہ مارے میرے دیوانے کو
گا گا کہ میں ہاری سمجھ آتی نہیں زمانے کو

کھاتا پھرتا ہے تو پتھر چوٹ لگتی ہے مجھے
حال پے میرے آتا نہیں ترس تُجھے

کس طرح کا حلیہ تو بنا کے پھرتا ہے
ھفتے مہینے میں کبھی شیو بندہ کرتا ہے

ہیں پھٹے کپڑے تیرے کیا یہ جھونٹ ہے
رہتا ہے صحرا میں تو کیا صحرائی اونٹ ہے

میرے کتے کو ہی تو ساتھ لئے پھرتا ہے
تیرے ساتھ رہ کے وہ معصوم بھوکا مرتا ہے

تُجھ سے کہنے آئی ہوں تو میرے سر کا درد ہے
بھوک اور پیاس سے چہرہ تک تیرا زرد ہے

کیسا سچا عشق ہے یہ کیسی تیری لائف ہے
نہ ہے کوئی محل تیرا تو مجھ کو کہتا وائف ہے

عشق کا دعوٰی ہے تو کرکے مجھے توکچھ دکھا
ورنہ میں دوں گی تجھے سبق سکھا

شرم کر اب چھوڑ دے سستی تو سُدھر بھی جا
ڈھنگ سے جینا ہے تو جی ورنہ اب تو مر ہی جا

نرگس جمال سحرؔ
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)


اب بھی نہیں لگایا فائل کو تو نے پہیہ
اور مفت میں نہ ہوگا یہ کام میرے بھیا
ہے اب بھی وقت کرلے چپ چاپ مک مکیا
پھر بعد میں نہ کہنا جب ڈوب جائے نیا
حبیبی حّٰی حّٰی حبیبی حّٰی حّٰی

بہتر ہے اب سیاست کا ہی لگا لے ٹھیا
اس کاروبار میں ہے چوکھا ہی گھم گھمیا
لاگت تو ہے چونی اور آمدن روپیا
اوپر سے ہر سہولت ہوگی تجھے مہیا
حبیبی حّٰی حّٰی حبیبی حّٰی حّٰی

پولیس کررہی ہے تھانے میں ٹھک ٹھکیا
یا گا رہا ہے ڈھولک کی تھاپ پر گویا
یہ راز کھولنے کا جس نے کیا تہیہ
رویا وتا ویا، رویا وتا ویا
حبیبی حّٰی حّٰی حبیبی حّٰی حّٰی

بیٹھی رہے گی کب تک تیرے لیے ثریا
ملتان جانے والوں کا آچکا ہے لیہ
اب بھی جو تو نے اپنا بدلا نہیں رویہ
تے فیر ایہہ پکی گل اے، پئی او ہتھوں گئی آ
حبیبی حّٰی حّٰی حبیبی حّٰی حّٰی

(ڈاکٹر انعام الحق جاوید)
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

بہ مجبوری ہر اک رنج و محن لکھنا پڑا مجھ کو،
بنا کر خود کو موضوعِ سخن لکھنا پرا مجھ کو،

وہ بے ہنگم سی کہ جن کو دیکھ کر میں توبہ کرتا تھا،
بہ مجبوری انہیں "توبہ شکن" لکھنا پڑا مجھ کو،

زبانیں جن کی قینچی کی طرح چلتی ہیں شوہر پر،
انہیں شیریں زباں، شیریں دہن لکھنا پڑا مجھ کو،

ہر اک محفل میں جلووں کی جو رشوت پیش کرتی تھیں،
وہ جیسی بھی تھیں "جانِ انجمن"*لکھنا پڑا مجھ کو،

مری مجبوریوں نے نازکی کا خون کرڈالا،
ہر اک "گوبھی بدن"*کو "گلبدن"*لکھنا پڑا مجھ کو،

جب اک "الہڑ" بنی دلہن کسی "بوسیدہ" شوہر کی،
تو اسکے سرخ*جوڑے کو کفن لکھنا پڑا مجھ کو،

وہ جنکی عمر کی گھڑیاں نہایت سست چلتی ہیں،
سند سے انکی پیدائش کا سِن لکھنا پڑا مجھ کو،

بسا اوقات حرمت بھی قلم کی داؤ پر رکھ دی،
لٹیروں کو "محبانِ وطن" لکھنا پڑا مجھ کو،

حقیقت یہ کہ وہ بچے نہ مجرم تھے نہ قاتل تھے،
تو سب کا قصہِ دار و رسن لکھنا پرا مجھ کو،

بہت مشکل تھا جن کو ڈھونڈنا "میک-اپ کے ملبے"*سے،
سو اندازے سے ان کا "بانکپن" لکھنا پڑا مجھ کو۔
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
ریل کے ڈبے میں یہ قصہ ہوا
اک بچہ زور سے رونے لگا
ماں نے سمجھانے کی کوشش کی بہت
اس کو بہلانے کی کوشش کی بہت
تھک کے آخر لوریاں گانے لگی
بجلیاں کانوں پر برسانے لگی
دس منٹ تک لوریاں جب وہ گا چکی
تلملا کر بول اٹھا اک آدمی
بہن جی اتنا کرم اب کیجیئے
آپ اس بچے کو رونے دیجیئے
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

عاشق کی دعائیں لیتی جا
جا تجھ کو پتی کنگال ملے

کھچڑی کی کبھی نہ یاد آئے
جا تجھ کو چنے کی دال ملے

ہر سال ہو تیری گود ہری
بچے ہوں تجھے دو چار ڈزن

پنکچر ہو ترے ناز و نخرے
ہو تیری اداؤں کا ایندھن

تُو بال ہے ٹیبل ٹینس کا
جا تجھ کو پتی فُٹ بال ملے

عاشق کی دعائیں لیتی جا
جا تجھ کو پتی کنگال ملے

غارت ہو کچن میں حُسن تیرا
یہ روپ ہو تیرا باسی کڑھی

چیخے تُو کُڑک مرغی کی طرح
ہر ایک منٹ، ہر ایک گھڑی

تُو جھڑکیاں کھائے شوہر کی
شوہر بھی گرو گھنٹال ملے

عاشق کی دعائیں لیتی جا
جا تجھ کو پتی کنگال ملے

گالوں میں ترے پڑ جائیں گڑھے
چہرے پہ نکل آئے چیچک

یہ ریشمی زلفیں جھڑ جائیں
لگ جائے جوانی میں عینک

سسرا بھی تجھے خوں خوار ملے
اور ساس بڑی چنڈال ملے

عاشق کی دعائیں لیتی جا
جا تجھ کو پتی کنگال ملے

شوہر ہو ترا لنگڑا لولا
ہو عقل سے پیدل چکنا گھڑا

ہو کھال بھی اس کی گینڈے سی
ڈامبر سے بھی رنگ پختہ ہو ذرا

کشمیر کی تجھ کو خواہش تھی
جا تجھ کو شہر بھوپال ملے

عاشق کی دعائیں لیتی جا
جا تجھ کو پتی کنگال ملے

شادی کا کیا مجھ سے وعدہ
دھنوان سے شادی کر ڈالی

رَن آؤٹ مجھے کروا ہی دیا
اور سنچری اپنی بنوا لی

دل تُو نے جو توڑا پاگل کا
جا تجھ کو کوئی قوال ملے

عاشق کی دعائیں لیتی جا
جا تجھ کو پتی کنگال ملے

پاگل عادل آبادی
 

Back
Top