مزاحیہ شاعری

hmkhan

Senator (1k+ posts)
تعلیم پانے آیا تھا میں اس خیال سے
شاید میرا شمار ہو اہل کمال میں
کیا کہیے کیسے گزرے ہیں لندن میں چار دن
دو فیکٹری میں کٹ گئیے دو ہسپتال میں




اپنی زوجہ سے کہا ایک مولوی نے نیک بخت
تیری تربت پہ لکھیں تحریر کس مفہوم کی
اھلیہ بولی عبارت سب سے موزوں ہے یہی
دفن ہے بیوہ یہاںپر مولوی مرحوم کی




رات کا وقت بھی ہے اور ہے مسجد بھی قریب
اٹھیئے جلدی سے کہ پیغام عمل لایا ہوں
گھر میں ہیں فی الحال جتنے بھی پرانے جوتے
آپ بھی جا کر بدل لیں میں بدل آیا ہوں




اس مہینے مری طبیعت میں
اک عجب انقلاب ھوتا ہے
میرے محبوب مسکرا نہ دیکھ
میرا روزہ خراب ہوتا ہے





































 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
تعلیم پانے آیا تھا میں اس خیال سے
شاید میرا شمار ہو اہل کمال میں
کیا کہیے کیسے گزرے ہیں لندن میں چار دن
دو فیکٹری میں کٹ گئیے دو ہسپتال میں




اپنی زوجہ سے کہا ایک مولوی نے نیک بخت
تیری تربت پہ لکھیں تحریر کس مفہوم کی
اھلیہ بولی عبارت سب سے موزوں ہے یہی
دفن ہے بیوہ یہاںپر مولوی مرحوم کی




رات کا وقت بھی ہے اور ہے مسجد بھی قریب
اٹھیئے جلدی سے کہ پیغام عمل لایا ہوں
گھر میں ہیں فی الحال جتنے بھی پرانے جوتے
آپ بھی جا کر بدل لیں میں بدل آیا ہوں




اس مہینے مری طبیعت میں
اک عجب انقلاب ھوتا ہے
میرے محبوب مسکرا نہ دیکھ
میرا روزہ خراب ہوتا ہے



چھوٹی سی گذارش تھی آپ سے
مایوسی ہو تو بریک لے لیا کریں لیکن چھوڑ کر نہیں جانا کبھی
:)۔
 

maksyed

Siasat.pk - Blogger

لوگوں کو دیا حسن اتنا میرے ساتھ نہیں کی چنگی
دیے ہوتے چار بال مجھ کو کرتا میں بھی کنگی

کوئی کہتا ہے ٹکلو تو کوئی طبلا بجاتا ہے
دیکھوں جو آئینہ تو وہ بھی دیکھ کر مسکراتا ہے

دیکھ کر خود کو کبھی کبھی دل بہت روتا ہے
اندازہ ہوتا نہیں منہ کہاں سے شروع ہوتا ہے

بہت سوچنے کے بعد یہ بات سمجھ میں آئی ہے
مہنگائی کے دور میں یارب شیمپو سے جان چھڑائی ہے

(یہ ایک غیر سیاسی مزاحیہ غزل ہے جس میں کسی سیاسی شخصیت کا حلیہ ڈھونڈنے والے کو بہت سخت گناہ دیں گے اللہ میاں)
:angry_smile:​

اگرچہ اس کو زمانہ سلام کرتا ہے
وہ اہلیہ کو ہمیشہ سلام کرتا ہے

کسی کو ہیر کے چاچے سے مارپڑتی ہے
کسی کو ہیر کا چاچا سلام کرتا ہے

مرے سلام پہ
ممنون میرا ہو پگلے
کہ تُک کا کوئی تو بندا سلام کرتا ہے

وہ ساتھ آنکھ بھی کرتا ہے کافی زور سے بند
بزرگوار------- نرالا---------- سلام کرتا ہے

وہ فیس بک پہ جلاتا ہے دوسروں کو بہت
جسے بھی چاند سا چہرا سلام کرتا ہے

وہ خود کو عشق کا ماما سمجھنے لگتا ہے
جسے بھی قیس کا پھوپھا سلام کرتا ہے

گرا ہے جب سے مرے سر کا پہلا بال عزیز
مجھے ہر ایک ہی
گنجا سلام کرتا ہے

عزیز فیصل

یہ بھی ایک غیر سیاسی مزاحیہ غزل ہے جس میں کسی سیاسی شخصیت کا حلیہ ڈھونڈنے کی کوشش، ڈھونڈنے والے کو سخت ذہنی اذیت میں مبتلا کر سکتی ہے ، سیاسی بونوں کے کے دھاڑی دار اس کو پڑھنے سے اجتانب کریں- شکریہ
;) ;)​
 

hmkhan

Senator (1k+ posts)
چھوٹی سی گذارش تھی آپ سے
مایوسی ہو تو بریک لے لیا کریں لیکن چھوڑ کر نہیں جانا کبھی
:)۔
نوازش ہے آپ کی یقین جانئیے بہت محنت اور عرق ریزی سے میں نے کجھ لکھا تھا ہندی الفاظ کے انتخاب کے لئیے مجھے کافی دقت کا سامنہ کرنا پڑا لیکن میری یہ کاوش ایڈمن صاحبہ کی ذاتی پسند اور ناپسند کی بھینٹ چڑھ گئی آپ کی محبتوں کا شکریہ
 

Mehrushka

Prime Minister (20k+ posts)

دل کی تنہائی کو آواز بنا لیتے ھیں
بجلی جب جاتی ھے چارپائی باہر نکال لیتے ھیں

دن کو مکھیاں رات کو مچھر خون نکال لیتے ہیں
درد جب حد سے گذرتا ہے
تو ٹھنڈے پانی سے نہا لیتے ہیں
[hilar]
:P
Faraz+funny+21.jpg
 

Back
Top