hmkhan
Senator (1k+ posts)
تعلیم پانے آیا تھا میں اس خیال سے
شاید میرا شمار ہو اہل کمال میں
کیا کہیے کیسے گزرے ہیں لندن میں چار دن
دو فیکٹری میں کٹ گئیے دو ہسپتال میں
اپنی زوجہ سے کہا ایک مولوی نے نیک بخت
تیری تربت پہ لکھیں تحریر کس مفہوم کی
اھلیہ بولی عبارت سب سے موزوں ہے یہی
دفن ہے بیوہ یہاںپر مولوی مرحوم کی
رات کا وقت بھی ہے اور ہے مسجد بھی قریب
اٹھیئے جلدی سے کہ پیغام عمل لایا ہوں
گھر میں ہیں فی الحال جتنے بھی پرانے جوتے
آپ بھی جا کر بدل لیں میں بدل آیا ہوں
اس مہینے مری طبیعت میں
اک عجب انقلاب ھوتا ہے
میرے محبوب مسکرا نہ دیکھ
میرا روزہ خراب ہوتا ہے
شاید میرا شمار ہو اہل کمال میں
کیا کہیے کیسے گزرے ہیں لندن میں چار دن
دو فیکٹری میں کٹ گئیے دو ہسپتال میں
اپنی زوجہ سے کہا ایک مولوی نے نیک بخت
تیری تربت پہ لکھیں تحریر کس مفہوم کی
اھلیہ بولی عبارت سب سے موزوں ہے یہی
دفن ہے بیوہ یہاںپر مولوی مرحوم کی
رات کا وقت بھی ہے اور ہے مسجد بھی قریب
اٹھیئے جلدی سے کہ پیغام عمل لایا ہوں
گھر میں ہیں فی الحال جتنے بھی پرانے جوتے
آپ بھی جا کر بدل لیں میں بدل آیا ہوں
اس مہینے مری طبیعت میں
اک عجب انقلاب ھوتا ہے
میرے محبوب مسکرا نہ دیکھ
میرا روزہ خراب ہوتا ہے