مزاحیہ شاعری

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

سیاست پی کے پر اب تک کے سفر میں (میری معلومات کے مطابق) مجھے مزاحیہ شاعری کا کوئی سیکشن نہیں ملا تو سوچا مختلف فورمز وغیرہ پر کچھ ایسی شاعری جو کم از کم مجھ جیسے بےانتہا سنجیدہ انسان کو بھی مسکرانے پر مجبور کر دے وہ سب دوستوں کی خدمت میں بھی پیش کردی جائے ، کہ سیاست پرلاحاصل بحث اور ایکدوسرے کو شکست دینے کے اس غزوہ ہند میں تھکے ہوئے اعصاب کو تھوڑا سکون پہنچایا جاسکے۔

بلکہ ایسی شاعری میں دلچسپی رکھنے والے دوست بھی میرا ساتھ دیں تو یقینا" ہمیں اپنے اُن دوستوں کی کمی محسوس نہ ہو گی جو روزانہ ہماری عاقبت سنوارنے کی خاطر مذہبی تھریڈ لگا لگا کر نڈھال ہوئے پھِرتے ہیں اور آج وہ سارے اسلام پسند دوست اعتکاف میں بیٹھے ہماری سلامتی وغیرہ کے دعائیں کررہے ہوں گے۔ ان سے تو اب عید تک ہی ملاقات ہو گی کیوں نہ اُن کے آنے سے پہلے ہم کچھ ہلا گُلا فرما کر اُن کی ہمارے راہ راست پر آنے کی دعاوں کو قبول ہونے کا جواز عنائیت کریں۔

(bigsmile)

میک اپ سے انکے کھا ہی گیا دل مرا فریب
اب آپ ہی بتائیں, کہوں کیا نظر کو میں

دیکھا قریب سے تو وہ پچپن برس کی تھی
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


جب ارے کہنا نہیں تھا وہ ارے کہتی رہی
اس کو جو کہنا تھا کوئی کیا کرے کہتی رہی

مجھ میں اس میں فرق بس چھوٹی بڑی "ے" کا تھا
میں پری کہتا رہا اور وہ پرے کہتی رہی


(حیدر جلیسی)
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

کہا جب اک کھلاڑی سے کہ لگ جائے اگر چوکا
تو فوراً آپ کو آؤٹ ہو جانے کی عادت ہے

وہ بولا کرکٹر بھی میں ہوں اور مردِ مسلماں بھی
مسلماں مرد کو بس چار ہی رن کی اجازت ہے


(سرفراز شاہد)​
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

گرہ استاد سےلگوا رہے ہیں
وہ مصرعہ فیکس سے بھجوا رہے ہیں
بہت سے"میل "اور" فی میل "شاعر
غزل "ای میل" سےمنگوا رہے ہیں
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)


کل کسی "فی میل" نے"ای میل" بھیجی ہے مجھے

آئی لو یُو دیکھ کر کِھلنے لگے سہرے کے پھول
ہاں اگر "ای میل" میں تحریر ہو نام اور پتہ
میرے کمپیوٹر کو ایسا وائرس بھی ہے قبول
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

ووٹ ڈالا تھا دل لگی کے لئے
بن گیا روگ زندگی کیلئے
:(​
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
اک دن جب وہ شام کو آئی کھیتوں میں
میں نے اس سے آنکھ لڑائی کھیتوں میں

اوپر سے پھر آ گئے اُس کے بھائی جان
ہو گئی اپنی خوب ٹھکائی کھیتوں میں ۔۔۔۔۔

باندھ گئے پھر پیڑ سے مجھ کو ظالم وہ
پوچھ نہ کیسے رات بتائی کھیتوں میں ۔۔۔۔

ہڈی پسلی ٹوٹی تو پھر جا نا ہے
مجھ کو الفت راس نہ آئی کھیتوں میں

کچھ دن بعد وہ گھر پر آ کر یوں بولی
کیوں نہیں آتے آذر بھائی کھیتوں میں ؟
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)


رات اک لخت ِ جگر ٹیچر کے گھر پیدا ہوا
واں بجائے شادمانی، شور و شر پیدا ہوا

ساتھ برخوردار کے روتا تھا اس کا باپ بھی
اور کہتا تھا کہ کیوں اے بے خبر پیدا ہوا

پیدا ہونا ہے بجائے خود حماقت کی دلیل
اور اس پہ طرہ یہ کہ تُو ٹیچر کے گھر پیدا ہوا

میں مخالف، ماں اور حکومت بھی خلاف
دشمن ِ منصوبہ بندی کیوں مگر پیدا ہوا

میں تو پیدا وار ہوں سستے زمانے کی مگر
تو بتا اس دور میں کیا سوچ کر پیدا ہوا

اس دفعہ بچہ سمجھ کے چھوڑ دیتے ہیں تمھیں
مار ڈالوں گا اگر بار ِ دگر پیدا ہوا
(bigsmile)​
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

دل کی تنہائی کو آواز بنا لیتے ھیں
بجلی جب جاتی ھے چارپائی باہر نکال لیتے ھیں

دن کو مکھیاں رات کو مچھر خون نکال لیتے ہیں
درد جب حد سے گذرتا ہے
تو ٹھنڈے پانی سے نہا لیتے ہیں
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
جن کی انکم قلیل ھوتی ھے
ان کے بچے کثیر ھوتے ھیں
پاس دھیلا نه جن کے ھو فیصل
ان کے دعوے خطیر ھوتے ھیں

ڈاکٹر عزیز فیصل
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

اب بھاگتےہیں طفل کتابوں کے نام سے
استاد "چیٹ رُوم" میں بیٹھے ہیں شام سے
اب لڑکیوں کو اور کوئی کام ہی نہیں
اب کام چل رہا ہے صرف "ڈاٹ کام" سے
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
images
 

Adeel Rehman

Chief Minister (5k+ posts)
"ZUBAIDA AaPA GHAZAL"


Meri mohabt ko apne dil me dhond lena


Or han! Aatay ko achi tarha goond lena!




Mil jae agr pyar to khona nahi


Pyaz kat'ty wqt rona nai!




Mujse ruth jane ka bahana acha hy


Thori dair aur pakao gosht abi kacha hy!




Mil k phr khushiyo ko bantna he



Tmatar zara bareek hi katna he!



Log hmari muhbat se jal na jaen


Chawal time pe dekh lena kahin jal na jaen!




Kesi lagi ghazal bta dena


Namak km lage to thora aur dal lena.
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)


بگڑ گئے وہ مجھ سے کل مذاق ہی مذاق میں
کہ میں نے کیوں کہا چول مذاق ہی مذاق میں
کسی کی ایک وائف کسی کی ایک بھی نہیں
میں لے اڑا ڈبل ڈبل مذاق ہی مذاق میں
جو تم نے چپکے چپکے آکے کان میں ھو کیا
میرا تو گیا دل دھل مذاق ہی مذاق میں
کیا اس نے ازراہ عرض ایک شعر راہ میں
میں نے سنادی پوری غزل مذاق ہی مذاق میں
یہ کہہ کے بھوک کا عارضہ ہے آج کل
چھ پراٹھے گئی وہ نگل مذاق ہی مذاق میں
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

محبت اس قدر بھی غیر ارادی ہو نہیں سکتی
کہ ہو اس شخص سے جس سے کہ شادی ہو نہیں سکتی

کئی اک بیٹیاں ہوں اور کوئی بیٹا نہ ہو جس کا
وہ نانی بن تو سکتی ہے، وہ دادی ہو نہیں سکتی

وہ اک سرکاری افسر جس کی گھر والی ہو استانی
کبھی بھی اس کی رائے انفرادی ہو نہیں سکتی

اصولی بات ہے بے شک تم اس کا تجربہ کر لو
نہ کھاتا ہو جو رشوت اس کو بادی ہو نہیں سکتی

نہیں معلوم باورچی کہاں سے تم نے منگوایا
وگرنہ دال اتنی بے سوادی ہو نہیں سکتی​
 

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
عرض کیا ہے

تازہ کلام

کہا ہم انقلاب لائیں
کہا ہاں انقلاب لاو
کہا یوٹرن کا ڈر ہے
کہا یوٹرن تو ہوگا

(bigsmile)

 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

کہا اس نے
سنو جاناں
دسمبر آن پہنچا ہے
.
.
.
.
.
.
.
.
.
کہا میں نے
سنو جاناں
میرے گھر بھی کلینڈر ہے
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

یوں تو خاصی دیر میں جا کر عشق کا شعلہ بھڑکا ہے
چھوٹی عمر میں شادی کے نقصان کا پھر بھی دھڑکا ہے
دلہا اور دلہن کی عمریں پوچھیں تو معلوم ہوا
پچپن سال کی لڑکی ہے اور ساٹھ برس کا لڑکا ہے
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

تھا ہم پہ بھی شباب مگر شادی سے پہلے
ہوتے تھے ہم نواب مگر شادی سے پہلے

صد شکر اب جو روکھی بھی مل جائے وقت پر
کھاتے تھے ہم کباب مگر شادی سے پہلے

آتی ہیں یاد مجھ کو گزری ہوئی وہ باتیں
وہ مسکراتا چہرہ اور چاندنی کی راتیں

ہاتھوں میں تھے گلاب مگر شادی سے پہلے
ہوتے تھے ہم نواب مگر شادی سے پہلے

اب سوچتا ہوں کتنا یہ شوق مہنگا تھا
پورے سال کی تنخواہ کا صرف ایک لہنگا تھا

سوچا نہ یہ حساب مگر شادی سے پہلے
ہوتے تھے ہم نواب مگر شادی سے پہلے

کوئی پیار کی ہو ساعت جھوٹا خیال ہے
بیگم سے اونچی بات توبہ مجال ہے

دیتے تھے ہم جواب مگر شادی سےپہلے
ہوتے تھے ہم نواب مگر شادی سے پہلے

جو کام تھے ادھورے ادھورے ہی رہ گئے
شادی کے اتنے خرچے جوڑوں میں بہہ گئے

صدیقی کو ابا میاں یہ بات کہہ گئے
تھا تو بڑا خراب مگر شادی سے پہلے
ہوتے تھے ہم نواب مگر شادی سے پہلے
 

Back
Top