Atif
Chief Minister (5k+ posts)
سیاست پی کے پر اب تک کے سفر میں (میری معلومات کے مطابق) مجھے مزاحیہ شاعری کا کوئی سیکشن نہیں ملا تو سوچا مختلف فورمز وغیرہ پر کچھ ایسی شاعری جو کم از کم مجھ جیسے بےانتہا سنجیدہ انسان کو بھی مسکرانے پر مجبور کر دے وہ سب دوستوں کی خدمت میں بھی پیش کردی جائے ، کہ سیاست پرلاحاصل بحث اور ایکدوسرے کو شکست دینے کے اس غزوہ ہند میں تھکے ہوئے اعصاب کو تھوڑا سکون پہنچایا جاسکے۔
بلکہ ایسی شاعری میں دلچسپی رکھنے والے دوست بھی میرا ساتھ دیں تو یقینا" ہمیں اپنے اُن دوستوں کی کمی محسوس نہ ہو گی جو روزانہ ہماری عاقبت سنوارنے کی خاطر مذہبی تھریڈ لگا لگا کر نڈھال ہوئے پھِرتے ہیں اور آج وہ سارے اسلام پسند دوست اعتکاف میں بیٹھے ہماری سلامتی وغیرہ کے دعائیں کررہے ہوں گے۔ ان سے تو اب عید تک ہی ملاقات ہو گی کیوں نہ اُن کے آنے سے پہلے ہم کچھ ہلا گُلا فرما کر اُن کی ہمارے راہ راست پر آنے کی دعاوں کو قبول ہونے کا جواز عنائیت کریں۔
(bigsmile)
میک اپ سے انکے کھا ہی گیا دل مرا فریب
اب آپ ہی بتائیں, کہوں کیا نظر کو میں
دیکھا قریب سے تو وہ پچپن برس کی تھی
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب ارے کہنا نہیں تھا وہ ارے کہتی رہی
اس کو جو کہنا تھا کوئی کیا کرے کہتی رہی
مجھ میں اس میں فرق بس چھوٹی بڑی "ے" کا تھا
میں پری کہتا رہا اور وہ پرے کہتی رہی
(حیدر جلیسی)
- Featured Thumbs
- http://fbupdates.com/wp-content/uploads/2012/05/laughing.jpg