مریم کی سماعت کو متاثر کرنے کیلئے کیا جارہا ہے؟شاہزیب کے احسن اقبال سے سوال

ahsan%20rana%20shamim.jpg


ظام عدل پر اتنے شبہات اٹھیں تو یہ اس ملک کیلئے تباہی ہے،احسن اقبال

ملک کی سیاست میں ہلچل ہی ہلچل، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی نواز شریف سے لندن میں ملاقات ہوئی ؟ لندن سے ہی کیوں حلف نامہ جاری ہوا ؟ ارشد ملک کے بعد رانا شمیم کیا کسیز پر اثر انداز ہونے کی کوسش کی جا رہی ہے،مریم نواز کے کیس کی بھی سماعت ہونے سے پہلے یہ حلف نامہ آیا ؟ نواز شریف نے خود رانا شمیم کو چیف جج تعینات کروایا ، ؟ جیو نیوز کے پروگرام آج شازیب خانزادہ میں کے سیکریٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال سے سخت سوالات پوچھے گئے۔

سیکریٹری جنرل مسلم ن احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اس طرح کی باتیں اس حقیقت کو دھندلانے کیلئے کررہی ہے جو ان کے حلف نامے سے سامنے آئی ہے،یہ پہلا موقع نہیں ہے،سب سے پہلے جسٹس شوکت صدیقی صاحب نے حلف نامہ دیا پھر جج ارشد ملک نے ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ کس طرح ان سے نواز شریف کیخلاف فیصلے حاصل کئے گئے، اور اب یہ تیسرا ثبوت سامنے آیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا اب میں سمجھتا ہوں اب رفتہ رفتہ شواہد سامنے آرہے ہیں کہ ایک سازش کے تحت نواز شریف صاحب اور ن لیگ کی حکومت ختم کی گئی، اس کے بعد دھاندلی شدہ الیکشن کے ذریعے عمران خان صاحب برسر اقتدار آئے۔

شاہزیب خانزادہ نے سوال کیا کہ برطانیہ میں جا کر ایفی ڈیوڈ ہونا یعنی نواز شریف صاحب سے رانا شمیم کی ملاقات ہوئی ہے،جس پر احسن اقبال نے کہا کہ میرے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہے،ان تمام باتوں کی تحقیقات ہونی چاہئے، کیونکہ ہمارے نظام عدل پر سوالیہ نشان ہے، اس لئے نظام عدل پر اتنے شبہات اٹھیں تو یہ اس ملک کیلئے تباہی ہے۔


شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ سترہ نومبر کو مریم نواز کی ایک بہت اہم سماعت ہے، دس نومبر دو ہزار اکیس کو انہوں نے حلف نامے پر دستخط کئے ہیں،تو کیا سب کیس کی سماعت کو متاثر کرنے کیلئے کیا جارہاہے؟ احسن اقبال نے کہا کہ دونوں الگ الگ بات ہیں، ان کو ملایا نہ جائے، عدلیہ کو اس پر نوٹس لینا چاہئے،نوازشریف مریم نواز کو ہٹانے کیلئے غیرشفاف عمل چلایا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت جو الزام لگارہی ہے مجھے نہیں لگتا کے اس کے شواہد قوم کے سامنے ہیں،ہاں اس بات کے شواہد ہیں ثاقب نثار صاحب پی ٹی آئی کے لوگ کے ساتھ غیرملکی دورے کرتے رہے، پی ٹی آئی نے ڈیمز فنڈ کیلئے برطانیہ میں فنڈ اکٹھا کیا، جسٹس ثاقب نثار اور پی ٹی آئی کے روابط تو مل جائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جج رانا شمیم کے الزامات پرتوہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آبادکورٹ نے تمام فریقین میرشکیل،انصارعباسی،عامرغوری،راناشمیم کوشوکازنوٹسزجاری کردیئے ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت 10 روز کیلئے ملتوی کردی۔
 

Gramscian

MPA (400+ posts)
Notice how Khanzada asks leading questions to PML-N, unlike PTI.

And he is supposed to be the best anchor lol