مریم نواز کے احکامات ہوا, روٹی 16 روپے پر نان بائیوں کی مکمل ہڑتال

1713441371193.png


وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات پر نان بائیوں نے کان نہ دھرے, اسلام آباد اور راولپنڈی میں نان بائی ڈٹ گئے, روٹی کی سرکاری قمیت پر نان بائیوں نے ہڑتال کردی,ڈپٹی کمشنر کی طرف سے روٹی کی قیمت میں کمی اور نان بائی قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف ضلع بھر کے نان بائیوں نے ہڑتال کر کے ضلع بھر کے تنور بند کر دئیے جس سے راولپنڈی کے شہری روٹی نان پراٹھہ سے مکمل محروم اور صبح ناشتہ میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کر کے 16 روپے اور نان قیمت 20 روپے مقرر کرنے تنوروں کے چالان ، بھاری جرمانوں اور قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف ضلع بھر کے نان بائی 3 روزہ ہڑتال پر چلے گئے ہیں جس سے پورے ڈسٹرکٹ کے تنور بند ہوگئے۔


تنوروں کی بندش سے شہری صبح ناشتہ کرنے میں مشکلات کا شکار رہے۔ بڑی تعداد میں شہری بغیر ناشتہ کے دفاتر اور طلبہ اسکول گئے جبکہ اکثریت نے ڈبل روٹی اور پاپوں پر گزارہ کیا۔سیکرٹری جنرل نان بائی ایسوسی ایشن خورشید قریشی کا کہنا ہے ابتدائی طور پر یہ ہڑتال 3 روزہ ہے اس میں اضافہ بھی ممکن ہے ڈپٹی کمشنر دفتر باہر دھرنا بھی دیں گے۔

کل سے اسلام آباد راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 اضلاع سمیت پنجاب بھر میں ہڑتال شروع کر رہے ہیں حکومت کی 16 روپے روٹی 2019 کا ریٹ ہے جب آٹا 850 روپے چوری تھی اس وقت آٹا 12 ہزار روپے میدہ 12500 سے 12700 روپے فروخت ہورہا ہے اور بجلی سوئی گیس ۔سلنڈر گیس قیمتوں میں 1 ہزار فیصد اضافہ ہوچکا ایک طرف 4 روپے روٹی قیمت کم دوسری طرف 8 روپے پٹرولیم مصنوعات بڑھا دی گئیں بے تکی کمی واپس لی جائے وگرنہ لانگ دورانیہ کی ہڑتال پر جاسکتے ہیں ۔


متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت جو چاہےکر لے، ہم روٹی سستی نہیں کریں گے۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جب تک آٹے کا تھیلا 1600 اور میدہ 7500 کا نہیں دیں گے، نان روٹی سستی نہیں کریں گے۔متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ لاہور کے بیشتر تندوروں پر نان اور روٹی کی پرانی قیمت بحال کر دی گئی ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف کے ہمراہ تندوروں کا دورہ کر کے نان روٹی کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد چیک کیا۔
مریم نواز نے روٹی کے وزن اور قیمت کے بارے میں دریافت کیا اور ہدایت کی کہ نوٹیفکیشن کو دیوار پر لگائیں جبکہ نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھاکہ روٹی 20 روپے میں دوبارہ نہ دے دینا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ روٹی اب 16 روپے کی ہو گئی ہے، ہم نے روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی 20 کر دی,گزشتہ دنوں پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد روٹی بھی سستی کردی گئی تھی اور روٹی کی نئی قیمت 16 روپے مقرر کی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1780877161856913896
 
Last edited by a moderator:

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اس زنا کار نانی کو پتہ ہی نہیں ہے کہ روٹی سولہ روپے کی کیسے کرنی ہے کنجر کی بچی سمجھتی ہے کہ اس کے کہنے پر نانبائی نقصان پر روٹی بیچنا شروع کر دیں گے اس حرامزادی پر جتنی بھی مثالیں یاد آرہی ہیں سب انتہائی گندی ہیں جو میں یہاں لکھنا نہیں چاہتا بس آپ سب لوگ خود ہی سمجھ جاؤ