
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر جو کہ عدالت سے سزایافتہ ہیں، قومی اسمبلی کی منتخب رکن بھی نہیں، نہ ہی حکومت میں کسی عہدے پر ہیں انہیں سرکاری پلیٹ فارمز بطور حکومتی عہدیدار پروموٹ کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے دیگر حکومتی اتحادی عہدیدار وارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں گفتگو کی تو حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر سمیت سبھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی انہیں پروموٹ کیا گیا۔
دوسری جانب ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں کے مطابق مریم نواز نے اس پریس کانفرنس میں عدلیہ سمیت ریاستی اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے اور وہ یہ بھی بتا چکی ہیں کہ ان کے مبینہ ہمدردوں نے انہیں اس پریس کانفرنس سے روکا بھی تھا۔
https://twitter.com/x/status/1551446040322211840
دوسری جانب مریم نے حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ پر بات کرتے ہوئے بھی کہا کہ جب سے حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ بنے ہیں انہیں کام نہیں کرنے دیا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں عدالتی فیصلے دیکھیں تو رونگٹے کھڑے کرنے والی داستان ہے، کسی بھی ادارے کی توہین باہر سے نہیں ادارے کے اندر سے ہوتی ہے، ایک غلط فیصلہ سارے مقدمے کو اڑا کر رکھ دے گا، ٹھیک فیصلہ کیا جائے تو تنقید کوئی معنی نہیں رکھتی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam-news-govt-account.jpg
Last edited by a moderator: