
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقید کرنےوالے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نےفیس بک اور واٹس ایپ گروپس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے خلاف تنقیدی زبان استعمال کرنے پر چیچہ وطنی صدر کے ایس ایچ او اے ڈی شاہین کو معطل کرنےکے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
ڈی پی او ساہیوال نے اس حوالے سے ایس ایچ او کے خلاف ایک انکوائری کا حکم بھی دیدیا ہے جس کے سربراہ چیچہ وطنی صدر کے ڈی ایس پی کو بنایا گیا ہے، انکوائری کمیٹی کو واقعہ سے متعلق تحقیقات کے بعد 3 ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈی پی او آفس ساہیوال کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈسپلن فورس کے افسر کی جانب سے ایسے ریمارکس 'ناپسندیدہ' ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل ایس ایچ او اے ڈی شاہین نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مریم نواز شریف کے پر شدید تنقیدی مواد اپلوڈ کیا تھا اور کچھ واٹس ایپ گروپس میں شیئر کیا تھا، جس پرسیاسی جماعت کے مقامی رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی اور آن ڈیوٹی پولیس افسر کی جانب سے ایک سیاسی جماعت کی اہم رہنما کے خلاف ایسی زبان کے استعمال پر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1518951225903001601
اس حوالے سے صحافی سیف اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈی پی او ساہیوال نے مریم نواز پر تنقید کرنے والے ایس ایچ او کو معطل کردیا وہیں دوسری طرف شہباز شریف کی حکومت نے عمران خان پر تنقید کرنے والے گریڈ21 کے افسر کو بحال کردیا ہے جنہیں1 سال قبل معطل کیا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1519297495175778304