
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف بھی تحریک انصاف کی سوشل میڈیا مہم کے حوالے سے بول پڑی ہیں، انہوں نے بھی مریم اورنگزیب کی طرح پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کو جعلی قرار دیدیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں مریم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کاایک اور جھوٹ پکڑا گیا ہے،جس میں ریاستی اداروں کے خلاف نفرت آمیز مہم اور بیرونی سازش سے متعلق منفی پراپیگنڈہ چند افراد کے ذریعے چلایا جارہا ہے جو سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس اور بوٹس کا استعمال کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1516065560001642503
مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ ان جعلی سوشل میڈیا مہم کو براہ راست عمران خان لیڈ کرتے ہیں، ہم نے پی ٹی آئی کی مجرمانہ سرگرمیوں کا سراغ لگالیا ہے جس سے متعلق آئندہ کچھ دنوں میں مزید انکشافات ہوں گے ، اور اس بار کوئی جھوٹ انہیں بچا نہیں پائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1516066257317302279
رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ ان کا مینڈیٹ، لیڈر، بیانیہ اور تبدیلی کے بعد اب اکاؤنٹس بھی جعلی نکلے ہیں، شرم آنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1516066792724385795
مریم نواز نے اس مبینہ جھوٹ پر تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت کی طرح ان کا سوشل میڈیا بھی موکلات اور جنات چلا رہے ہیں اسی لیے ان کے جلسوں کی تصاویر خلا (ناسا) سے لی جاتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1516067851609681921
مریم نواز نے تحریک انصاف کی جانب سے درست اور جعلی ہیش ٹیگ سے متعلق جاری کردہ ایک پوسٹر بھی شیئر کیا اور کہا کہ ٹویٹر نے ان کے ٹرینڈ کو بین کردیا ہے اسی لیے اب یہ ملتے جلتے ہیش ٹیگز استعمال کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1516080374069473280
ن لیگی رہنما نے ایک گراف بھی شیئر کیا جو ان کے مطابق ٹرینڈ کی سرگرمیوں کے حوالے سے تھا، مریم نے کہا کہ اس ٹرینڈ کی تمام سرگرمیاں ایک دوسرے سے منسلک تھی یہ قدرتی نہیں تھیں، تمام ٹویٹس، رپلائز اور لائکس وغیر ایک ساتھ اوپر نیچے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1516085849326497792
مریم نواز نے ٹویٹر پر شروع ہونے والا "جعلی ٹرینڈ پکڑا گیا" کے ٹاپ ٹرینڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چوری اور چور پکڑلیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1516086933784457217
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14maryambotsclaimtrend.jpg