
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے وفد میں دیگر حکومتی عہدیدارن سمیت مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کو بھی شامل کرلیا گیا ۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف بطور وزیراعظم اپنا پہلا غیر ملکی دورے کیلئے27 اپریل کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیراعظم کے ہمراہ جانے والے وفد میں اعلی حکومتی شخصیات شامل ہوں گی۔
https://twitter.com/x/status/1518188437395976192
تاہم تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے وفد میں حکومتی شخصیات کے علاوہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف شامل ہوں گی۔
دورہ سعودیہ عرب کے دوران مولانافضل الرحمان اور مریم نواز شریف عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دورہ 27 اپریل کو دورہ سعودی عرب کیلئے روانہ ہوں گے ،وزیراعظم اس دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور عمرہ ادا کریں گے۔