مریم اور کپیٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب کا اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

NAB-and-maryam-no-apl.jpg


نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب ) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی نیب راولپنڈی کی جانب سے پروسیکیوشن برانچ کو آگاہ کر دیا گیا، اور ڈی جی نیب نے نیب پراسیکیوشن ڈویژن کو خط بھی لکھ دیا ہے۔


ڈی جی نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کرنے کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی جائے گی۔

اس خط پر معروف قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کیا چیئرمین نیب یہ وضاحت دینا پسند کریں گے؟ اس خط کی حقیقت بتائیں؟ نیب مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کرے گا۔ شریف فیملی کیخلاف حدیبیہ کیس کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب نیب سپریم کورٹ کا فورم استعمال کئے بغیر بریت پر راضی ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1602901902894956544
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کا فیصلہ رواں سال 29 نومبر کو مختصر فیصلہ سنایا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں 6 جولائی 2018ء کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ استغاثہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا بلا جواز تھی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو تمام الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلیں منظور کی جاتی ہیں، اپیل کنندگان کی حد تک 6 جولائی 2018 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، اپیل کنندگان مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق نیب اس کیس میں بار ثبوت ملزمان پر منتقل ہی نہیں کرسکا، تفتیش میں نیب کا کردار مایوس کن رہا، سپریم کورٹ نے کیس نیب کو بھیجا اور خود بھی تفیش کرنے کا کہا تھا۔
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
Nab mai bi sharifo ne apna darbari bitaya hai.. IHC ke faisle ko har sorat mai challenge krna chahie SC mai.. IHC ka faisla SC ke panama case ki 5 rokni bench ki judgement ki koli toheen hai.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
نیب شریفوں کی ہر دس پندرہ سالہ کرپشن کی لانڈری ہے۔ان کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی؟کیا وہاں اس بار بھی چوروں کا نمایندہ نہیں لگایا گیا؟
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
نیب ان کے پالتو کتے کا کردار ادا کررہا ہے کتا مالک پر نہیں بھونکتا ویسے بھی بڑے بلڈاگ مرتد کافر نطفہ حرام و مرتد موٹے خنزیری نسل کے حرامی نو دولتئے حرامی نسل کے نئے نئے ارب پتی بنے ہوئے طوائف نسل فراڈئے کی آشیر باد ہے