مریم اورنگزیب نے پرویز الہٰی کی تقریب حلف برداری نشر نہیں ہونے دی : فواد

fawad-on-maryam-augzaib-oth-pr.jpg


ملک بھر کے چینلز نے چوہدری پرویز الہیٰ کی حلف برداری کی تقریب براہ راست دکھائی لیکن پاکستان کے سرکاری ادارے نے صرف ونڈو پر تقریب کو دکھایا اور ایوان صدر کی تقریب لائیو دکھانے کی روایت توڑ دی۔

سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے موجودہ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب پر تقریب دکھانے سے روکنے کا الزام عائد کردیا، فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہٰی کی تقریب حلف برداری نشر نہیں ہونے دی ؟ میں بتا رہا ہوں کہ پی ٹی وی پر جو لوگ اس وقت عہدوں پر ہیں اگلے مہینے نہیں ہوں گے، اگر ان لوگوں کو بھی جیل میں جانا ہے تو ایسا کرتے رہیں، مریم اورنگزیب خود جیل جانے والی ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری براہ راست نہ دکھانے پر سخت کارروائی ہوگی،مریم اورنگزیب کے کہنے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی تقریب حلف برداری نہیں دکھائی گئی،پی ٹی وی تقریب دکھائے نہ دکھائے پرویزالہیٰ وزیراعلیٰ بن گئے۔

https://twitter.com/x/status/1552050593094684672
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم اورنگزیب سگریٹ والے معاملے پر خود جیل جارہی ہیں، اگر ان لوگوں کو بھی جیل جانا ہے تو ایسا کرتے رہیں، سیکرٹری اطلاعات، پی ٹی وی ذمہ داران نے کرمنل کے احکامات کی بجا آوری میں اپنی ذمہ داریوں سے انحراف کیا، ہم ان کی اس حرکت کو نہیں بھولیں گے۔

پی ٹی وی نے پرویز الہٰی کے بطور وزیراعلیٰ حلف کی تقریب لائیو نہ دکھائی، کچھ وقت کیلئے ونڈو میں جھلک دکھائی گئی اور صرف ٹکرز چلائے،وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی اور اسی پڑوس میں شاہرہ دستور پر قائم پی ٹی وی نے روایت توڑتے ہوئے کارروائی براہ راست نہ دکھائی۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی وی انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر ایوان صدر کی یہ سرکاری تقریب نہ دکھا کر روایت ختم کردی ہے،حالانکہ یہ ادارہ قوم کے پیسوں سے چلتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ لوگ بجلی کے بلوں میں اس کے پیسے دیتے ہیں مگر تنگ نظر لوگوں نے یہ حرکت کرکے خود کو بے نقاب کیا، اس سے فرق تو نہیں پڑا تاہم ان کی ایک اور بد نیتی عیاں ہوئی،اب تو شہباز حکومت بھی چند دن کی مہمان ہے بلکہ یوں کہہ لیں کے جب تک عمران خان چائیں گے یہ چل سکتے ہیں جب انھوں نے ہٹانے کا فیصلہ کیا انھیں جانا ہوگا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


اس عورت کے اس گھٹیا فعل سے نہ تو صدر مملکت کی عزت میں کوئی فرق آیا اور نہ ہی نو منتخب وزیر اعلیٰ کی شان میں کوئی کمی ہو گئی . الٹا یہ لوگ دنیا کے سامنے خود ننگے اور بے عزت ہوئے