
مردان میں 16 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ اور بدتمیزی کرنےو الے لڑکے پر فائرنگ کردی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ مردان میں پیش آیا جہاں کی رہائشی لڑکی نے 20 سالہ عباس کو بھائی کی پستول سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے، لڑکی نے الزام لگایا کہ عباس اسے مسلسل چھیڑنے اور ہراساں کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
لڑکی کی فائرنگ سے عباس زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق گولی لڑکے کے سینے کی طرف چلائی گئی جس سے وہ زخمی ہوا۔
مردان کے تھانہ کاٹلنگ میں لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
دوسری جانب لڑکی کے بھائی نے موقف اختیار کیا ہے کہ کھیتو ں میں کام کرنے والی اس کی بہن کو گزشتہ کئی دنوں سے عباس کی جانب سے چھیڑ چھاڑ کا سامنا تھا، عباس نہ صرف لڑکی کو تنگ کررہا تھا بلکہ نازیبا حرکات کرتے ہوئے لڑکی کو پیسے دینے کی پیشکش بھی کررہا تھا جس پر میری بہن نے اسے گولی مارکر زخمی کردیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/police-line-m.jpg