مذہبی کارڈ پر نوازشریف کو جوتا پڑا لیکن ن لیگ باز نہیں آرہی : کاشف عباسی

Status
Not open for further replies.
kashif-abbasi-javed-latif-rg-card-nawazs.jpg


مذہبی کارڈ کا استعمال کرنے پر سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو جوتا پڑنے پر بھی مسلم لیگ ن باز نہیں آرہی۔ سینئر صحافی وتجزیہ نگار کاشف علی عباسی نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز پر پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی پاکستان ٹی وی ویژن پر چلنے والی پریس کانفرنس کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پریس کانفرنس انتہائی خوفناک اور خطرناک تھی۔

حکومت نے عمران خان کے خلاف مذہبی کارڈ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ مذہبی کارڈ کے استعمال پر سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو جوتا پڑنے پر بھی مسلم لیگ ن باز نہیں آرہی۔

https://twitter.com/x/status/1569259542017617923
انہوں نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کے چند دن قبل کیے گئے ایک ٹویٹ پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں مریم نوازشریف نے لکھا تھا کہ "دین کو اپنی گندی اور مکروہ سیاست اور جھوٹ کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنے والے شیطان سے اپنے ایمان اور ملک کو بچائیں" کہا کہ میاں جاوید لطیف کی اس پریس کانفرنس میں پھر سے مسلم لیگ ن نے اپنے سیاسی حریف عمران خان کے خلاف اور کچھ نہ ملنے پر سیاسی کارڈ کا استعمال کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ یہ مسلم لیگ ن کی تاریخ ہے، مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومت میں ابھی 4 سال پہلے مذہبی کارڈ کو استعمال کرنے پر نارووال میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال کو گولی ماری گئ، وزیر دفاع کے چہرے پر سیاہی پھینکی گئی حتیٰ کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف پر ایک مدرسے میں تقریر کے دوران ایک جوتا بھی پھینکا گیا۔

میاں جاوید لطیف کے خلاف بھی مذہبی کارڈ کا استعمال کیا گیا اور ایک واقعہ میں وہ زخمی ہوئے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف بھی مذہبی کارڈ کھیلا گیا اور انہیں دائرہ اسلام سے خارج کرنے کی باتیں کی گئیں۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کے مختلف رہنمائوں کی پرانی ویڈیوز کو چلاتے ہوئے تنقید کی ان سارے واقعات کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے بار بار کہا گیا کہ سیاست میں مذہبی کارڈ کا استعمال نہیں ہونا چاہیے لیکن یہ تب کی بات ہے جب وہ مذہبی کارڈ ان کے خلاف استعمال کیا جا رہا تھا لیکن ان تمام تر بیانات کے بعد مسلم لیگ ن خود مذہبی کارڈ استعمال کرنے پر اتر آئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1570317767253032961
میاں جاوید لطیف کی پریس کانفرنس کے حوالے سے مختلف پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد ہاشم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: پی ٹی وی پریس ٹاک کے دوران جاوید لطیف نے عمران خان کے خلاف شر انگیزی اور مذہبی نفرت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

اس واقعے کی مریم اورنگزیب اور ایم ڈی پی ٹی وی بھی زمہ دار ہیں جس سے کروڑوں لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ اگر کوی بھی شخص پولیس سے رجوع کرے گا تو قانونی کاروائی کی جائے گی!
 
Status
Not open for further replies.