مذاکرات سے پہلے عمران خان سے چند معاملات میں گارنٹیاں چاہتے ہیں، لیگی رہنما

Kashif Altaf

Moderator
Staff member
6.jpg
 

Pracha

Chief Minister (5k+ posts)
It's an open secret. Disappointed with Shah Khawar who also took his personal petition to delay elections. He is also working for GHQ and PDM.
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
بھائی بات اچھی لگے یا بُری، لیکن اب تحریک انصاف، حکومت اور سپریم کورٹ، کسی کے پاس بھی اس سے بہتر راستہ نہیں ہے کہ باہمی مذاکرات سے ہی اس مسئلے کا حل نکالا جائے۔

سپریم کورٹ اس سے زیادہ کیا کرسکتی ہے؟ کتنے اداروں سے لڑے گی؟ اور اگر اس طرح کی رپورٹوں کے بعد اگر الیکشن کروائے جاتے ہیں تو یہ نون لیگ کے لیئے ’’لائسنس ٹو کِل‘‘ ہوگا۔ یہ اپنی پنجاب میں بیٹھی کُتے کے جیسی وفادار بیوروکریسی کو بے تحاشہ استعمال کریں گے اور ایسے لُولے لنگڑے الیکشن کروائیں گے کہ جس کے نتائج کسی کو بھی قابلِ قبول نہیں ہونگے، بعد از یہ سارا ملبہ بھی سپریم کورٹ پر ہی ڈالا جائے گا کہ ہم تو کہتے تھے کہ ایسے الیکشن نہیں کروائے جا سکتے۔
اب سپریم کورٹ نے ہی کروائے ہیں، لہٰذا بھگتیں۔

دوسری جانب، میرے اندازے کے مطابق، چوہدری برادران، جو کہ اسٹیبلشمنٹ کے ہی بغل بچے ہیں، پی ٹی آئی کو یہ مشورہ دیں گے کہ جناب اس سب صورتحال سے نمٹنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اپنی اسمبلی پنجاب میں بحال کروا لیں۔ پھر یہ چوہدری اپنی اگلی گیم کھیلیں گے۔

میرے خیال میں اب صرف الیکشن میں تھوڑی مزید تاخیر کے لیئے صرف ایک وجہ قابلِ قبول ہوسکتی ہے، اور وہ ہے بجٹ۔

اگر پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں تحریری طور پر معاہدہ لکھ کر سپریم کورٹ میں جمع کروایئں، کہ بجٹ کے ایک ہفتے بعد وہ خود بھی دیگر تمام اسمبلیاں تحلیل کر کے پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن کروائیں گی، تب تو یہ ایک معقول معاہدہ ہوگا۔

نہیں تو زرتاج گُل والی بات ہے کہ باقی سب صرف چورن ہی ہے۔


کافی المناک صورتحال ہے ۔ اور کافی غمگیر کیفیت سے گزر ریا اے ۔
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
کافی المناک صورتحال ہے ۔ اور کافی غمگیر کیفیت سے گزر ریا اے ۔
آدمؑ کو شیطان نے بہکایا، جنت سے نکالے گئے، المیہ تھا۔ ابراھیمؑ کو نمرود نے سزاسنائی، آگ میں پھینکے گئے، المیہ تھا، موسیٰؑ کو شہر بدر کردیا گیا، المیہ تھا، عیسیٰؑ کو سولی چڑھایا، محمدؐ کو طائف میں پتھر لگے، شعبِ ابی طالب میں محصور کردیا گیا، پتّے کھا اور چمڑا چوس کر گزارا کیا، بھوکے پیٹ غزوہ خندق لڑی، امام حسینؑ پر کربلا گزری۔۔۔۔۔ سب المیہ ہی ہے بھائی صاحب۔

نمرود، فرعون اور یزید مردود ہی ہمیشہ طاقت ور رہے، اور مزے میں بھی۔ رسیّ صرف ایک بار ہی کھینچی گئی۔

ناخدا در کشتیٔ ما گر نباشد، گو مباش
ما خدا داریم، ما را ناخدا درکار نیست
 

Back
Top