محکمہ خوراک پختونخوا کا گندم خریداری کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنیکامطالبہ

mehakam11h1.jpg

گندم خریداری کے دوران سیکیورٹی فراہم کی جائے، محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کا متعلقہ حکام سے مطالبہ

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے گندم کی خریداری کے دوران سیکیورٹی فراہمی کیلئے متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے صوبائی وزارت داخلہ، آئی جی خیبر پختونخوا اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خوراک محدود سطح پر گندم کی خریداری کررہا ہے۔

محکمہ خوراک کے مطابق اس دوران افسران کو شدید دباؤ اور خطرات کا سامنا ہے، محکمہ خوراک کا دفتر حاجی کیمپ بس اڈے پر واقع ہونے کی وجہ سے غیر محفوظ ہے، محکمہ میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین اور عملہ موجود ہوتا ہے۔

محکمہ خوراک نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ صوبے میں محکمہ خوراک کے دفاتر اور گوداموں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے اور ان مقامات پر ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔