
گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کی کارکردگی سے خیبرپختونخوا کے 53 فیصد شہری مطمئن تو 41 فیصد نے غیر مطمئن ہونے سے متعلق رائے دی۔
تفصیلات کے مطابق اگر وزیراعلیٰ محمود خان کی نیٹ ریٹنگ دیکھی جائے تو یہ12فیصد نکلتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1497155323597107202
جب کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی سے صوبے کے 55 فیصد شہری غیر مطمئن تو 41 فیصد مطمئن نظر آئے ادھرسندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے صوبے کے 54 فیصد شہری غیر مطمئن تو 41 فیصد نے مطمئن نظر آئے۔
اسی طرح وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی نیٹ ریٹنگ منفی14 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مراد علی شاہ کی نیٹ ریٹنگ منفی13 فیصد دیکھی گئی۔
جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کے حال ہی میں آفس سنبھالنے کے باعث انہیں سروے میں شامل نہ کرنے کا کہا ہے۔
وزرائے اعلی ٰ کے علاوہ قومی اسمبلی، میڈیا اور سرکاری ملازمین کی کارکردگی پربھی عوامی رائے سامنے آئی جس میں 35 فیصد پاکستانیوں نے سرکاری ملازمین اور 26 فیصد نے قومی اسمبلی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ میڈیا کی کارکردگی سے سروے میں 43 فیصد پاکستانیوں نے خوش ہونے کا کہا۔
قومی اسمبلی کی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عوام میں سے26فیصد نے اظہار اطمینان کیا جب کہ 17 فیصد قومی اسمبلی کی کارروائی اور کارکردگی سے خوش اور 35 فیصد نے اسے نہ اچھی نہ بری کارکردگی قرار دیا۔ یہ سروے 22دسمبر2021 سے 31 جنوری2022 کے درمیان کیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4mahmoodkhan.jpg