
سید جواد نقوی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان پر کھلی تنقید کی گئی ہے اور ان کی سیاسی و نجی زندگی پر تنقیدی وار کیے گئے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے ایسی تنقید پر سید جواد نقوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سید جواد نقوی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے موجودہ آرمی چیف کے ساتھ مبینہ اختلاف کی وجوہات بیان کرتے ہوئے عمران خان کی سیاسی ونجی زندگی پر تنقید کی اور کہا کہ عمران خان جنرل عاصم منیر کو اس لیے ناپسند کرتے تھے کہ انہوں نے ان کی اہلیہ اور دیگر افراد کی کرپشن کے ثبوت پیش کیے تھے اور ایران میں وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے اعترافات کی مخالفت کی تھی۔
سید جواد نقوی نے دعوی کیا کے عمران خان ایران کے دورہ کے دوران پاکستان پر الزامات لگائے اور ایرانی قیادت کے سامنے اعتراف کیا کہ ہمارے لوگ اور ادارے دہشت گردی میں ملوث ہیں اس پر اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی اور موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کو منع کیا تھا۔
سید جواد نقوی کی جانب سے ایسی تنقید پر سوشل میڈیا صارفین شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں، میجر (ر) عاصم نے سید جواد نقوی کی گفتگو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی داڑھیاں سفید ہوگئی ہیں مگر یہ عورتوں پر تہمت لگانے سے باز نہیں آتے، کوئی قربانی بیچ رہا ہے، کوئی قلم، کوئی مذہب اور کوئی ضمیر فروخت کررہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1726228219685442046
انہوں نے مزید کہا کہ بات اب جواد نقوی تک آگئی ہے،معذرت کے ساتھ یہی حال رہا تو لٹتی عزت بچانے کیلئےیہ بہت نیچے چلے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1726205395495239753
صحافی نجم الحسن باجوہ نے کہا کہ سید جواد نقوی بھی کھل کر عمران خان کے خلاف سامنے آگئے ہیں، ان مولویوں کو سیاست میں آنے اور بے وجہ ذلیل ہونے کا شوق چڑھ گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1726190097094033747
میر محمد علی خان نے کہا کہ اگر جواد نقوی یہ ثابت کردیں کہ عمران خان نے پاکستان مخالف بیانات دیئے ہیں تو آج کے بعد میں عمران خان کے حق میں کوئی بات نہیں کروں گا، ایسے ملاؤں نے سیاست میں آکر اسلام کو نا صرف ایک سیاسی اکھاڑہ بنادیا ہے بلکہ اسلام میں نفرتیں پھیلائی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1726205714945970462
یوٹیوبر سلمان درانی نے انجینئر مرزا کے بعد اب سید جواد نقوی، ایک کے بعد ایک مولوی عمران خان کے خلاف پلاٹ کیے جارہے ہیں، جو لوگ ان مولویوں کی تھوڑی بہت عزت کرتے ہیں وہ بھی دور ہوجائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1726196311366775030
ارسلان بلوچ نے کہا کہ انجینئر علی مرزا ہوں یا جواد نقوی ، سب ذہن سازی کی کوشش کررہے ہیں، لیکن اس میں ناکام رہے ہیں، بیانیے کی اس جنگ میں عمران خان جیل میں بیٹھا جیت رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1726212127244071166
حسان خان نے کہا کہ جواد نقوی نے من گھڑت کہانیاں سنا کر عمران خان کے خلاف ہتک آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے بشری بی بی پر بہتان لگائے، وہ آج میرے دل سے اتر گئے ہیں، انہیں سفید داڑھی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1726142376798785919
محمد علی نے لکھا کہ جواد نقوی پورا دن حسینیت پر لیکچر دیتے ہیں اور اب یزید وقت کے قصیدے خواں بنے ہوئے ہیں، فکری بدیانتی میں پاکستان کے مولوی کسی طور دیسی لبرلز سے کم نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1726137372729864412
بوٹا نامی صارف نے کہا کہ جواد نقوی کی مدرسوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہے، پیسے کون سے ملک سے اور کہاں سے آرہے ہیں، جنرل عاصم منیر کو تو ضرور علم ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1726204344318476407