محسن نقوی کو 2 نکاتی ایجنڈے کے تحت وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے،مونس الہیٰ

15moonisparvez.jpg


قائم مقام وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور ان کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے ممکنہ طور پر محسن نقوی کو نگراں وزیراعلی بنائے جانے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے اپنے ایک بیان میں محسن نقوی کو نگراں وزیراعلی پنجاب ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ متنازعہ شخص ہے، اس معاملے میں سپریم کورٹ جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1617195792636280835
انہوں نے مزید کہا کہ محسن نقوی ہمارے حریف بھی ہیں اورا ن پر کرپشن کے الزامات بھی ہیں، انہوں نے پلی بارگین بھی کی ہے، ہم عدالت عالیہ کو آگاہ کریں گے کہ ایسا شخص کیسے غیر جانبدار رہ سکتا ہے، لہذا عدالت اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے۔

چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان 15 جنوری کی اپنی ہی ایک ٹویٹ شیئر کی اور کہا کہ میں نے چند روز پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ امپورٹڈ حکومت اپنے ایک اہم کھلاڑی کو اہم پوزیشن پر تعینات کررہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1617203185415847938
انہوں نے مزید کہا کہ محسن نقوی کو دو نکاتی ایجنڈے کے تحت لایا جارہا ہے، پہلا نگراں سیٹ اپ کو ایک سال تک گھسیٹنا، اور دوسرا اس عرصے میں پی ٹی آئی، چوہدری پرویز الہیٰ و چوہدری وجاہت کے خاندانوں کو سیاسی طور پر نقصان پہنچانا ہے۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
ایسا نہیں ہے۔ محسن نقوی کا نام پنجاب کی سابقہ اپوزیشن نے دیا تھا۔ جس پر سابقہ پنجاب حکومت کو اعتراض تھا۔ یعنی جس نام پر تنازعہ تھا اس کے علاوہ کوئی اور نام الیکشن کمیشن منتخب کر سکتا تھا۔ مگر اس کمینے نے اسے ہی چنا جس پر سابقہ پنجاب حکومت کو اعتراض تھا۔ یہ آئین سے انحراف ہے


یار عارفے ایسا کرو ، بونگی کو الیکشن کے بائیکاٹ کا مشورہ دے دو ۔ شکست کی حزیمت سے بچ جاؤگے ۔ ویسے بھی تم لوگوں نے کونسا توپ چلا لینی ہے ۔ سن 2028 کے الیکشن کی تیاریاں ابھی سے شروع کردو ۔ شاید 2028 میں کوئ ووٹ مل جائیں ۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
بالکل۔ اب پی ٹی آئی کو بھی چاہیے کہ آئین کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہوئے خونی انقلاب لائے
فوج صرف ڈنڈے کی زبان سمجھتی ہے. فوج کو شکست دینا ہے تو ہتھیار اٹھانا ہونگے جیسا کہ بنگالیوں نے کیا تھا. مگر پاکستان کی عوام اور تحریک انصاف میں اتنا دم خم نہیں اس لئے برداشت کرو
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
فوج صرف ڈنڈے کی زبان سمجھتی ہے. فوج کو شکست دینا ہے تو ہتھیار اٹھانا ہونگے جیسا کہ بنگالیوں نے کیا تھا. مگر پاکستان کی عوام اور تحریک انصاف میں اتنا دم خم نہیں اس لئے برداشت کرو


کتنی سمجھداری کی باتیں کر رہےہو ، کاش سارے پی ٹی آئ والے بھی ایسے ہی نظریات کے حامل ہوں ۔