
سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے معاملےپر سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے سری لنکن صحافی کے قتل کی مثال دیتے ہوئے خوفناک بات کہہ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خبررساں ادارے "سنو ٹی وی" کے پروگرام "سنو حبیب اکرم" میں میزبان نے سوال کیا کہ ارشد شریف کے قتل کے معاملے حکومت اب تک انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کررہی ہے، ہر کوئی افسوس کا اظہار کررہا ہے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہی اقدامات کا اعلان کیا جارہا ہے، مگر ریاستی سطح پر جو اقدامات ہیں کہ اس معاملے پر تحقیقات ہوں گی ، ٹیم کینیا بھیجی جائے گی،ایسے اقدامات نظر نہیں آرہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ میں اس معاملے میں بس اتنا کہوں گا کہ سری لنکا کا ایک مشہور صحافی تھا جس نے 2009 میں اپنےہی قتل کی پیشن گوئی کردی تھی، اورصرف پیشن گوئی نہیں کی تھی بلکہ اس وقت کے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے علم ہے میں قتل کردیا جاؤں گا،مجھے علم ہے کہ آپ اس کی مذمت بھی کریں گے۔
ارشد شریف نے کہا کہ اس سری لنکن صحافی نے صدر کو کہا تھا کہ مجھے یہ بھی علم ہے کہ آپ میرے قتل کی تحقیقات بھی کروائیں گے، اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ قاتل نہیں پکڑے جائیں گے، کیونکہ مجھے اورآپ کو یہ پتا ہے کہ قاتل کون ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/23mazaharabbassrilanka.jpg