
گورنر سندھ کامران ٹیسوری متحدہ کے متحد کرنے کے مشن پر ہے،جس پر پاکستان تحریک انصاف بھڑک اٹھی ہے، پاکستان تحریک انصاف نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس اتحاد کا مقصد کراچی میں تحریک انصاف کو روکنا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی کا شہر روشنیوں کا شہر تھا، پھر اسٹیبلشمنٹ کو خیال آیا کہ ہماری پارٹی ہونی چاہیے، سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیو ایم بنادی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1608709207519526914
فواد چوہدری نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ عشروں تک آگ خون کا کھیل کھیلا گیا، مشکل سے جان چھوٹی، اب پھر خیال آرہا ہے کہ تحریک انصاف کو روکنا ہے تو بارود کا ڈھیر اکٹھا کر کے شہر میں چراغاں کی کوشش کی جائے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری رات گئے پاکستان سرزمین پارٹی کے مرکز پاکستان ہاؤس پہنچے تھے تو انہوں نے مصطفیٰ کمال، انیس قائمخانی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کراچی سب کا دوست ہے، شہر میں پانی، بجلی، گیس نہیں تو ہم کیا کررہے ہیں، عہد کرلیں کہ جوکام ریاست نہ کرسکی وہ ہم خود ہی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس شہر کو مجرموں کا شہر کہا جارہا ہے، ہم سچے پاکستانی ہیں،75 سال سے اس کے لئے کچھ نہیں ہوا، کوئی اور مسیحانہیں آئیگا ہم نے خود ہی نیک نیتی سے کام کرنا ہوگا۔
چئیرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گذر رہا ہے، لوگ اچھی خبر سننا چاہتے ہیں، ہم لوگوں کی بھلائی کیلئے ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawad-ch-pakistan-mqm-pp.jpg
Last edited by a moderator: