مبینہ بیٹی کے حوالے سے عمران خان کی نااہلی کا کیس ردی کی ٹوکری میں؟

matihaiahsaas.jpg


مطیع اللہ جان کا کہنا ہے کہ عدالت میں یہ تکنیکی نکتہ اٹھایا گیا کہ امیدوار صرف انہی کے نام دے گا جو اہل خانہ میں زیرکفالت ہوں، بچے بڑے ہوجائیں تو وہ زیرکفالت نہیں رہتے۔ اگر بچے زیرکفالت نہیں ہیں تو کوئی بھی امیدوار پابند نہیں ہے کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی میں ان بچوں کا بھی ذکر کرے جو زیرکفالت نہیں ہیں یا جو شادی شدہ ہیں۔

عدالت میں سوال کیا گیا کہ ٹیریان وائٹ عمران خان کی زیرکفالت ہیں؟

الیکشن کمیشن کے وکیل کے ایک جملے نے پانسہ پلٹ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کاغذات نامزدگی میں تمام بچوں کا ذکر نہیں ہے بلکہ زیرکفالت افراد کا ذکر ہے، جو بھی فرد چاہے وہ آپکا بچہ ہے یا نہیں ہے اسکا ذکر الیکشن کمیشن کے کاغذات نامزدگی میں کرنا ضروری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1638478832482017280
الیکشن کمیشن کے وکیل کے مطابق اگر فیملی کے افراد کا تذکرہ کرنا ضروری ہوتا تو پھر نادرا کا فیملی سرٹیفکیٹ مانگا جاتا۔

مطیع اللہ جان کے مطابق اب الیکشن کمیشن بھی ٹیریان وائٹ کے کیس میں عمران خان کے وکیل کے موقف کیساتھ کھڑا ہے۔

ججز کا کہنا تھا کہ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ ٹیریان وائٹ عمران خان کی بیٹی ہیں تو پھر بھی قانون میں زیرکفالت افراد کا تذکرہ کرنا ہوتا ہے۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Aaeen e Pakostan ko PDM+GHQ+ECP ney Raddi ki taurine mein daal diya. Aur inhein Imran Khan ki Beti ki pari hui hai.
Mulk mein "Jis ki *Laathi uski Bhains" ka qanoo nafiz hai.

*Laathi...... PDM+GHQ+ECP
*Bhains.... Awaam.