ماں سے صرف ایک سال چھوٹی بیٹی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
171219130404-03-snowbaby-oldest-embryo-born-exlarge-169.jpg


نیو یارک: امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک خاتون نے 25 سال پرانے ایمبریو سے بچی کوجنم دیا ہے۔

baby_1513704298063_11986634_ver1.0.png

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں رہائشی 33 سالہ بینجیمن اور26 سالہ ٹینا کئی برس گزرنے کے باوجود اولاد کی نعمت سے محروم تھے اور اس کی وجہ بینجمن کی بیماری تھی۔ وہ سسٹک فائبروسس نامی بیماری کا شکارہے جس کی وجہ سے وہ کبھی باپ نہیں بن سکتا تھا۔ اولاد کی نعمت سے سرفراز ہونے کےلیے انہوں نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا۔ شوہر کی اجازت سے ڈاکٹروں نے 26 سالہ خاتون ٹینا میں ایک ایمبریو (بارور بیضہ) داخل کیا جس سے اس نے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے، جوڑے نے بچی کا نام ایما رکھا ہے۔


ڈاکٹروں نے بچی کو مکمل طور پر صحت مند قرار دیا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جس ایمبریو کے ذریعے ٹینا نے بچی کو جنم دیا ہے اسے 1992 میں نیشنل ایمبریو ڈونیشن سینٹر میں محفوظ کیا گیا تھا اور اس وقت ٹینا صرف ایک سال ہی کی تھی۔ نیشنل ایمبریو ڈونیشن سینٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ اس قدر لمبے عرصے سے محفوظ کئے گئے ایمبریو سے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اوریہ ایک ریکارڈ ہے۔

مقامی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ٹینا نے کہا کہ اگراس ایمبریو سے وقت پر بچے کی پیدائش ہوجاتی تو وہ دونوں بہت اچھے دوست ہوسکتے تھے کیونکہ حیاتیاتی بنیادوں پر ہم میں صرف ایک ہی برس کا فرق ہے۔

 

REPLY

New Member
Is ka asan zaban main matlab hay keh is bachi kay maan baap nay 26 saal pehlay is kay "theher" janay kay baad freeze karwa lia tha, or 26 saal baad is bachi ko aik aur maan (Tina) kay pet main barhnay or phir paida honay dia gaya. thanks
 

Back
Top