Believer12
Chief Minister (5k+ posts)
آج فیصلے کا دن ہے پاکستانی عوام کی قسمت بدلنے یا بگڑنے کا دن
شہیدوں کے خاندان کے چشم و چراغ جنرل راحیل سے پاکستان کے غریب عوام امید کرتے ہیں کہ وہ بزنس مافیا کے سرغنوں سے سمجھوتے کروانے کی بجاۓ قوم کو انکی نحوست سے آزاد کروانے کا تاریخی سمجھوتہ کروائیں گے
ان لوگوں سے نجات حاصل کرے بغیر پاکستانی عوام خوشحالی کا خواب تو دیکھ سکتے ہیں پر اسے شرمندہ تعبیر نہیں کرسکتے
اس بزنس مافیا نے شوگر ملیں لگائیں تو چینی مہنگی ہوگئی
پولٹری کا رخ کیا تو گوشت اور انڈے عوام کی دسترس سے باہر ہوگئے
ڈیری کا سوچا تو دودھ پینا بچوں کیلئے ایک خواب بن گیا
بینکوں سے قرضے لے کر ملیں لگائیں اور پھر قرضے معاف کروا کر ملوں کے مالک بن گئے
اتنا آسان کاروبار تو خدا سب کو دے کہ خالی جیب لے کر میدان میں اترو اور چند سال میں بینکوں سے زیادہ سرماے کے مالک بن جاو
ہمیں دو سو ارب ڈالر واپس لانا ہے
بیوروکریسی کی ہر پراجیکٹ میں کمیشن کو ختم کرنا ہے
نیب کے آفیسرز کو کرپٹ لوگوں کو چھوڑنے پر کٹہرے میں لانا ہے، انہوں نے خزانے میں تو کچھ جمع نہ کروایا البتہ اپنے اکاونٹ بھر لئے کسی نے پچاس ارب کر کرپشن کی تھی تو اسے دس کروڑ جمع کروانے پر چھوڑ دیا اندر کھاتے ایک ارب اس سے رشوت بھی لے لی
اسلئے نیب آفیسرز کو سب سے پہلے پکڑنا ہے
اراکین اسمبلی جو کمیشن پراجیکٹس کے نام پر کھاتے رہے وہ واپس لانی ہے اور انہیں پکڑنا ہے
جن بیوروکریٹس نے انڈیا سے رشوت لے کر ہمارے ڈیمز کے منصوبوں کو اتنا لیٹ کروا دیا کہ انڈیا نے اس دوران اپنے ڈیمز بنا لئے ان کو پکڑنا ہے
ان اہلکاروں کو پکڑ کر ان کی رشوت کے ثبوت حاصل کرنے ہیں جس سے عالمی عدالت کو پتا چل جاۓ گا کہ انڈیا نے رشوت دے کر ڈیمز بناۓ ہیں جس سے انڈیا کا کیس کمزور ہوجاۓ گا بلکہ عالمی عدالت کی طرف سے انڈیا کے حکمرانوں کو سزا بھی دی جاسکتی ہے
بجلی چوری اور گیس چوری محکمے کے بغیر کرنی ناممکن ہے انکو پکڑنے سے بجلی اور گیس کی ڈیمانڈ خود بخود پوری ہو جاۓ گی اور بلز بھی کم ہو جائیں گے
فیکٹریاں چلیں گی اور روزگار ملے گا
اراکین اسمبلی کی کرپشن ختم ہونے سے ٹھیکیدار پوری رقم پراجیکٹس پر صرف کریں گے
ان اقدامات کے بعد ملک تیزی سے ترقی کرے گا
ہمیں کرپشن مافیا کے ساتھ سمجھوتہ نہیں انکا خاتمہ چاہئے

Last edited: