مارکیٹ میں سستا آئی فون جلد متعارف کرایا جائے گا

USTADBONA

Senator (1k+ posts)
415980_16316842.jpg


ایپل کمپنی کی جانب سے فون کے نئے ورژن کو آئندہ چند ماہ کے دوران متعارف کرائے جانے کا امکان ہے


چین کے ایک خبررساں ادارے کی رپورٹ میں سپلائی چین ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایپل اپنے چھوٹے آئی فون ایس ای کے اپ ڈیٹ ورژن کو اگلے سال کی ابتداءمیں متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ فون 2018 کی پہلی سہ ماہی کے دوران متعارف کرایا جاسکتا ہے ۔

خیال رہے کہ ایپل نے پہلی بار آئی فون ایس ای مارچ 2016 میں پیش کیا تھا ۔ ایپل کا یہ چھوٹا آئی فون اس کمپنی کی تاریخ کا سستا ترین فون تھا جس کی قیمت 399 ڈالرز ہے ۔ کمپنی یہ بات واضح کرچکی ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کے لیے چھوٹے اور سستے آئی فون متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ صارفین کی تعداد کو بڑھایا جاسکے ۔

آئی فون ایس ای جب متعارف کرایا گیا تھا تو وہ اس وقت آئی فون سکس ایس جتنا ہی طاقتور اور فیچرز سے لیس تھا ۔ اب توقع کی جاسکتی ہے کہ اس کا اپ ڈیٹ ورژن آئی فون ایٹ جیسے فیچرز سے لیس ہوسکتا ہے جبکہ پہلے کے اے نائن کی جگہ نئے اے 10 پراسیسر کو دیا جاسکتا ہے جو کہ آئی فون سیون کا حصہ ہے ۔

Source
 
Last edited by a moderator:

Back
Top