
مائزہ حمید گجر کے سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیلئے اپنے ٹویٹر پیغام میں خنزیر اور سالا جیسے لفظ استعمال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین اپنے شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ ٹویٹر پرمائزہ حمید خنزیرنی کا ہیش ٹیگ چلایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1570090017254522880
تفصیلات کے مطابق یہ سارا معاملہ تب شروع ہوا جب رہنما مسلم لیگ ن مائزہ حمید گجر نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے خنزیر اور سالا جیسے الفاظ استعمال کیے جس کے جواب میں سینئر صحافی وتجزیہ نگار طارق متین نے طنزیہ طور پر اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: کس حال میں ہیں؟ مریم نوازشریف صاحبہ یہ خنزیر اور سالا وغیرہ کیا ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1570076432877113345
اس سے قبل رہنما ن لیگ مائزہ حمید گجر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا تھا کہ: زیادہ ضرورت مند تو اس وقت عمران خنزیر ہی ہے، بے روزگار جو ہو گیا ہے، سالااب اپنے خرچے ایسے ہی پورے کرے گا۔ ویسے کوئی اس سے پوچھے کہ اس نے اب تک تقریباً گیارہ جلسے کر لیے ہیں اور ان تمام جلسوں کا کل ملا کے خرچہ چار سے پانچ ارب بنتا ہے یہ پیسہ کہا ں سے آ رہا ہے اور کون دے رہا!!
https://twitter.com/x/status/1570094512009084928
سینئر صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ رحیق عباسی نے مائزہ حمید گجر کے ٹویٹ کے جواب میں اپنے پیغام میں لکھا کہ: یہ ایم این اے صاحبہ ہیں۔۔۔ مریم نواز کی تربیت یافتہ ہیں۔۔۔ ان کے الفاظ دیکھیں۔۔ اور عبرت پکڑیں کہ انسان سیاست میں کس حد تک گر سکتا ہے ۔۔ اللہ ہی بچائے !
https://twitter.com/x/status/1570079232973508610
سینئر صحافی وتجزیہ نگار عمران ریاض خان نے مائزہ حمید گجر کے ٹویٹر پیغام کے جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ: الفاظ کا چناؤ بتا رہا ہے کہ حالات کدھر جا رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1570126163565072385
رہنما مسلم لیگ مائزہ حمید گجر نے مائزہ حمید خنزیرنی کا ہیش ٹیگ چلانے کے جواب میں اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: فتنہ پوری دنیا میں ہمیں اسی طرح ذلیل اور رسوا کروائے گا کوئی اب اس کے گلے میں پٹہ ڈال دے مہربانی ہوگی اس کی!
https://twitter.com/x/status/1570129856721203202
ایک اور ٹویٹر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ: ہر وقت بولتے تھے ٹکر کے لوگ، ٹکر کے لوگ، جب ٹکر کے لوگ ملے تو ایسے بھاگے کے پیچھے مڑ کر بھی نہیں دیکھا!
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15maizadrunk.jpg