
چشتیاں میں ن لیگ کے ایک امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران بچے سے ہونے والے مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ن لیگی امیدوار سیاسی مخالفین کیلئے بے دریغ گالیوں کا استعمال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہےجس میں چشتیاں سے ن لیگ کے امیدوار برائے قومی اسمبلی احسان الحق باجوہ کو ایک معصوم بچے سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ ن لیگ مخالف نعرے بازی کررہا ہےجس پر ن لیگی امیدوار اور ان کے ساتھ موجود لوگ اس بچے کو نا صرف داد دے رہے ہیں بلکہ اس کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
اسی دوران احسان الحق باجوہ بچے کے ساتھ سیاسی مخالفین سے متعلق نعرے بازی کرتے ہوئے گالیوں کا استعمال کرتے ہیں ۔
ایک معصوم بچے کے سامنے سیاسی مخالفین کیلئے گالیوں کے استعمال پر سوشل میڈیا صارفین سخت برہم ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا پر اس معاملے پرردعمل دیتے والے افراد کا موقف ہے کہ بچوں کی ایسی سیاسی تربیت نہیں کی جاسکتی، ایک بچے کے سامنے مخالفین کیلئے گالیوں کے استعمال سے بچے کے ذہن پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نسیم کھیڑا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ کہتے ہیں کہ عمران خان قوم کے بچوں کی تربیت اچھی نہیں کرتے،ن لیگی امیدوار کی ایک بچے کی سیاسی تربیت ملاحظہ فرمائیں۔
https://twitter.com/x/status/1738501259131596978
شہید ارشد شریف کی بیٹی علیزہ ارشد شریف نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا اور کہا کہ یہ جاہل شخص ن لیگ کا امیدوار ہے جو بچے کے سامنے گالیاں دے رہا ہے یا گالیاں سکھا رہا ہے، مرشد سہی کہتے تھے کہ نا یہ لوگ پڑھے لکھے ہوتے ہیں اور نا ہی یہ تہذیب یافتہ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1738529498440634370
ایک صارف نے کہا کہ ن لیگ والے اسی طرح بچوں کو خراب کریں گے اور انہیں گندی زبان سکھائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1738529090104365233
عظمت حسین نامی صارف نے لکھا کہ ننگی اور گندی لیگ کا امیدوار ایک بچے کو سیاسی سلوگن دے رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1738504632081498251