
مسلم لیگ ن نئے قوانین کے ذریعے سوشل میڈیا،الیکٹرانک میڈیا پر شکنجہ کسنے کیلئے نئے ترمیمی بلز لے آئی ہے جس میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے ای اتھارٹی بل، پیمرا قوانین میں تبدیلی، آرمی ترمیمی ایکٹ شامل ہیں۔
صحافی عامرمتین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لو جی سنسر شپ کا آخری گولہ بھی آ گیا۔ یہ ضیا کے مارشل لا سے کم نہی صرف کوڑے مارنے کی کمی رہ گئ ہے۔
عامرمتین نے مزید کہا کہ یہ ٹویٹ سنبھال کر رکھیے گا کیونکہ کل پیپلز پارٹی اور ن یہ کہیں گیں کہ یہ ہم سے کروایا گیا تھا۔ صحافی بھائیو پانچ سال قید اور دس لاکھ جرمانے کے لیے تیار ہو جاؤ۔ جو سرکشی کرے گا وہ یہ بھگتے گا
https://twitter.com/x/status/1684885737227902976
عامرمتین نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کنٹرول کرتے ہوئے یہ جو بچی کچھی اکانومی رہ گئی ہے اس کا بھی ستایاناس کر رہے ہیں۔ ایمیزون جیسے اداروں کے لیے شرط رکھ رہے ہیں کہ وہ اپنا سرور یہاں رکھیں یعنی ان کا شکرگزار ہونے کی بجائے کے وہ پاکستان میں آئیں ان کے لیے شرائط رکھ رہے ہیں۔
سینیر صحافی کے مطابق اب نیٹ فلیکس کو بھی کہا جائے گا کہ یہاں دفتر کھولیں ورنہ دفعہ ہو جائیں۔ کون آئے گا اس پھٹیچر اکانومی میں۔ ذات کی کرلی اور چھتریوں کو جھپے۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو تھوڑی ای کامرس یعنی کاروباری انٹیرنیٹ کے ذریعے پیسے آ رہے تھے وہ بھی بند کر رہے ہیں۔ کون ان کو ی مشورے دے رہا ہے۔ یہ ہماری امید سے بھی زیادہ نالائق نکلے
https://twitter.com/x/status/1684666612673306624
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/censhaas.jpg