
لاکھوں لوگوں کا نوکریوں کیلئے باہر جانا حکومت کی کامیابی ہے؟ کیا یہ تحریک انصاف کے بیانئے کی نفی نہیں ؟ وزیراطلاعات فواد چودری کے بیان پر مظہر عباس سے جیو نیوز کے پروگرام میں سوالات کئے گئے، جس پر مظہر عباس نے پوری تفصیلات بتادیں۔
مظہر عباس نے کہا کہ پاسپورٹ کو سستا کیا جائے ، ویزے کا اجرا آسان بنایا جائے تاکہ لوگ مشرق وسطیٰ میں جا کرنوکریاں کرسکیں، مظہر عباس نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ باہر گئے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ حکومت انہیں نوکریاں نہیں دے سکے گی۔
مظہرعباس نے کہا لاکھوں افراد باہر گئے نوکریاں کیں اپنے گھر کے حالات بہتر کئے، لیکن مظہر عباس نے کہا کہ پی ٹی آئی کا موقف الگ تھا،پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ لوگ ملک سے باہر نوکریوں کے لئے جائیں گے نہیں بلکہ ملک میں نوکریاں کرنے آئیں گے۔
تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اگر لاکھوں کی تعداد میں لوگ نوکریوں کیلئے بیرون ملک جارہے ہیں، تو پی ٹی آئی اس بات اعتراف کرے کہ وہ ساڑھے تین سال میں لوگوں کو نوکریاں نہیں دے سکے،اتنے سارے لوگوں کاجانا پی ٹی آئی کے بیانیے کی نفی ہے،اسلئے اس بات کی خوشی منانے کے بجائے تھوڑا تشویش کا اظہار بھی کریں۔
پی ٹی آئی حکومت نے آغاز سے لے کر ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں بار بار کہا کہ ملک میں عوام کونوکریاں ملیں گی، بیرون ملک سے بھی لوگ نوکریاں کرنے پاکستان آئیں گے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، ملک کا بڑا طبقہ اب بھی بیروز گار ہے۔
دوسری جانب وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بیرون ملک جانے والوں کی فہرست شیئر کردی ہے،جس کے مطابق تین سالوں میں گیارہ لاکھ لوگوں کو بیرون ملک نوکریاں ملی ہیں،جبکہ پانچ لاکھ سے زائد پاکستانی نوکری کیلئے سعودی عرب گئے،دو لاکھ اکہتھر ہزار سات سو پاکستانی متحدہ عرب امارت گئے،اومان اکٹسھ ہزار سے زائد پاکستانی گئے،تریپن ہزار سے زائد قطر گئے،جبکہ فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ دو سالوں میں امید ہے کہ بیس لاکھ لوگ بیرون ملک جائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1kobd.jpg