
اینکر پرسن منصور علی خان نے اپنے سوشل میڈیا پر ٹویوٹا کے سی ای او کی جانب سے مریم نواز کو مہنگے تحفے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس برانڈ کی ویب سائٹ پر جا کر دیکھیں کہ اس کی ایک ایک چیز کتنے میں مل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصور علی خان نے معروف کار مینوفیکچرر ٹویوٹا کے سی ای او علی اصغر جمالی کی کمپنی وائس چیئرمین کے ہمراہ مریم نواز سے ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کمپنیز سے مہنگے تحائف لے رہی ہیں اور بات کرتی ہیں غریبوں کی۔
اینکرپرسن نے کہا کہ مریم نواز سے اگر کوئی بات کرے تو لگے گا کہ ان جیسا کوئی لیڈر ہے ہی نہیں کیونکہ جتنا ان کی باتوں میں غریبوں کیلئے درد محسوس ہوگا کسی اور کی باتوں سے ایسا نہیں لگے گا مگر ان کے اپنے رہن سہن کو دیکھیں تو وہ بہت ہی شاہانہ ہے ان کے ایکڑوں میں پھیلے گھر ہیں اور فیصلہ سازی اس کیلئے کرتے ہیں جس کا اپنا 5 مرلے کا بھی گھر نہیں۔
منصور علی خان نے کہا کہ اتنے مہنگے تحفے لینے سے مجھے ذات طور پر کوئی مسئلہ نہیں، کیونکہ اتنی بڑی کمپنی کا سی ای او لا رہا ہے تو اس میں لوئی ووٹان کی ہی کوئی چیز ہوگی اس میں طباق سے چرغہ یا روغنی نان تو نہیں ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1560555297424478208
ان کا کہنا تھا کہ یہ سوشل میڈیا گروپ جھوٹے ہوتے ہیں مگر کبھی کبھار ان سے بھی سچ نکل ہی جاتا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر فرحان میر کا حوالہ دیتےہوئے کہا کہ یہ جو اتنے مہنگے تحفے وصول رہی ہیں تو سوچیں کہ اس سے کیا تاثر جا رہا ہے۔