Zia Hydari
Chief Minister (5k+ posts)
سعودی عرب میں جوا پر جاری ہونے والا فتوٰی
میں امید کرتا ہوں کہ علمائے حق جوا کے حرام ہونے کی بابت امت کو گمراہ ہونے سے بچانے کے لئے ایک فتوٰی جاری کریں گے جس میں قرآن و حدیث کے حوالے سے رہنمائی کی گئی ہو۔
قمار اور شراب کی حرمت پر درج ذیل آیت نازل ہوگئی:
یاأَیهَا الَّذِینَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّیطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ۔ إِنَّمَا یرِیدُ الشَّیطَانُ أَنْ یوقِعَ بَینَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِی الْخَمْرِ وَالْمَیسِرِ وَیصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلَاةِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ [المائدة: 90، 91]
” اے ایمان والو! بات یہی ہے کہ شراب اور جوا اور بت وغیرہ اور قرعہ کے تیر یہ سب گندی باتیں، شیطانی کام ہیں، پس ان سے بالکل الگ رہو تاکہ تم فلاح پا جاؤ۔ شیطان تو یوں چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے تمہارے درمیان بغض واقع کردے اور اللہ کی یاد اور نماز سے تم کو باز رکھے، سو اَب بھی باز (نہ) آؤ گے؟“
احادیث مبارکہ میں بھی قمار کی ممانعت موجود ہے،ایک حدیث میں آپﷺ نے محض قمار کاارادہ کرنے والے کو بھی گناہ گار قراردیا ہے،
آپﷺ کا ارشاد ہے کہ :
من قال لصاحبه تعال أقامرك فلیتصدق [صحیح البخاری- (ص: 306)]
” جس شخص نے اپنے ساتھی کو کہا: آؤ قمار کھیلیں، تو وہ (بطورِ کفارہ) صدقہ کرے۔“
- Featured Thumbs
- http://www.islamweb.net/PicStore/Random/1333859238_176683.jpg