
پاکستان میں بجلی بریک ڈاؤن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر میمز کا طوفا ن آگیااور اس حوالے سے دلچسپ تبصرے ہوتے رہے ۔جس کے موبائل فون کی چارجنگ تھی وہ دلچسپ میمز بناکر شئیر کرتا رہا اور جس کے موبائل کی چارجنگ ختم ہونے کے قریب تھی وہ پچھتاوے کا اظہار کرتا تھا کہ کاش اسکا موبائل چارج ہوتا۔
کسی نے کہا کہ پرانے پاکستان میں خوش آمدید تو کسی نے کہا کہ آئی ایم ایف والے قسط ادا نہ کر نے پر پاکستان کا بجلی کا میٹر اتار کر لے گئے ہیں، کسی نے کہا کہ عوام کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں، شہبازشریف پاکستان کو آف کرکے آن کرکے چلارہے ہیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ پرانے پاکستان میں خوش آمدید اتنا پرانا کہ آپ کو پردادے کا زمانہ یاد آجائے ۔کسی نے لکھا کہ پاکستان کا پٹرول ختم ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1617566282735579136 https://twitter.com/x/status/1617554503993286657 https://twitter.com/x/status/1617529229222236165
ایک نے لکھا کہ آئی ایم ایف والے قسط ادا نہ کر نے پر پاکستان کا بجلی کا میٹر اتار کر لے گئے ہیں
https://twitter.com/x/status/1617501008787128321
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ پاکستان کو آف کر کے آن کر رہے ہیں شائد چل جائے ۔
https://twitter.com/x/status/1617627098675544065
سابق وزیر اعجازالحق نے تبصرہ کیا کہ ہمیں پتھروں کے زمانے میں بھجوانے کی دھمکی دینے والے تو نقصان کر کے بھاگ گئے۔ ہمیں پتھروں کے زمانے میں لیجانے والے ہم میں موجود ہیں! اور دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1617616182437376001
ذوالقرنین اقبال نے لکھا کہ آئی ایم ایف نے قسط نہ دینے پر پاکستان کا میٹر کاٹ دیا ہے یا پھر ملک کو آن کرکے آف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ شاید چل پڑے.. دونوں صورتوں میں شکریہ کس کا ادا کرنا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1617514590887374849
عدیل غوری نے طنز کرتے ہوئے لکھا ’مشن مجنوں‘ فلم والا سدھارتھ آیا تھا نیوکلئیر پلانٹ اڑانے مگر کسی لاہورئیے نے غلط راستہ بتا کر الیکٹرک پاور پلانٹ پر بھیج دیا اور وہ پاور پلانٹ اڑا کے چلا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1617435562344083458
آفتاب نے پاکستان کی موجودہ صورتحال کو کچھ اس طرح سے پیش کیا
https://twitter.com/x/status/1617487279685091328
رابعہ نے کہا کہ یہ معلومات ملک سے باہر نہیں جانی چاہیے ۔
https://twitter.com/x/status/1617410559976120320
دیگر سوشل میڈیاصارفین بھی مزے مزے کی میمز شئیر کرتے رہے
https://twitter.com/x/status/1617480349038305282 https://twitter.com/x/status/1617399220771913734 https://twitter.com/x/status/1617485835947118594
https://twitter.com/x/status/1617425350253858818
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/posh1i111.jpg