
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اپنے بیٹوں سے رابطہ، حوصلہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر قاتلانہ حملے کے بعد اپنے بیٹوں قاسم اور سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، عمران خان کے بیٹوں نے ان سے خیریت دریافت کی جبکہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو حوصلہ رکھنے اور اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔
https://twitter.com/x/status/1588176173926080512
اس سے قبل عمران خان پر قاتلانہ حملے کی خبروں پر ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈسمتھ نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ: یہ وہ خبر ہے جس کا ڈر تھا، خدا کا شکر ہے وہ خیریت سے ہیں! اور ان کے بیٹوں کی طرف سے اس بہادر نوجوان کا شکریہ ادا کیا جس نے بندوق بردار شخص کو گولی چلانے سے روکا!
https://twitter.com/x/status/1588176173926080512
جمائمہ گولڈ سمتھ نے ایک اور ٹویٹر پیغام میں قاتلانہ حملہ ناکام بنانے والے پی ٹی آئی کارکن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے ہیرو! کا خطاب دیا تھا۔
یاد رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں عمران خان سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایک شخص معظم گوندل جاں بحق ہوگیا تھا۔ عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا تھا ان کی دائیں ٹانگ میں دو گولیاں لگیں، عمران خان کے ایک گولی پنڈلی اور دوسری ران میں لگی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے کے بعد ہسپتال جاتے ہوئے سارے راستے دیگر زخمیوں سے متعلق پوچھتے رہے!
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر آباد میں گاڑی میں بیٹھتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ خود بیٹھیں گے اور سارے راستے باقی زخمیوں کا پوچھتے رہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikbe11.jpg