
ملکی میڈیا ہاؤسز اور تنظیمیں رضاکارانہ طور پر پہلی بار فیک نیوز خاتمے کا قانون بنا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صحافی عمر دراز گوندل نے جنگ اخبار کے مختلف ایڈیشنز میں چھپی عمران خان کو نااہل قرار دیئے جانے کی خبر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: جنگ اخبار کے مطابق عمران خان ہر جگہ کرپٹ ثابت! سوائے لندن ایڈیشن کے وہاں صرف نااہل قرار ! ایسے قوم کو چونا لگایا جاتا ہے!
https://twitter.com/x/status/1583890524314140672
جس کے ردعمل میں تحریک انصاف کے کارکن مزمل اسلم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: پاکستان اور لندن میں رپورٹنگ کا فرق، وجہ جرمانہ سے گریز! جس پر ردعمل میں سابق وفاقی وزیر ورہنما پاکستان تحریک انصاف چودھری فواد حسین نے کہا کہ فیک نیوز کے حوالے سے ہم نے قانون بنانے کی تجویز دی تو میڈیا پر سخت پراپیگنڈا کیا گیا !
https://twitter.com/x/status/1584035083224481793
چودھری فواد حسین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: جب فیک نیوز کے خلاف یہ قانون بنانے کی تجویز پاکستان میں دی تو جنگ گروپ اور ڈان کے زیر اثر میڈیانے سخت پروپیگنڈا کیا! اپنے ملازموں سے آزادی صحافت کو خطرہ کی گھنٹیاں بنوائیں! اب ٹیررازم پر صحافیوں کو اٹھایا جا رہا ہے! کسی کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی!
https://twitter.com/x/status/1584157500013969409
چودھری فواد حسین کے ٹویٹر پیغام کے ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: عمران خان تجویز نہیں، فیک نیوز کے دھوکے میں میڈیا کو زدوکوب کرنا چاہتا تھا۔ پی ایم ڈی اے کا کالا قانون لاکر میڈیا کو غلام بنانے کی کوشش کی! جنگ، ڈان، تمام میڈیا ہاؤسز، تنظیمیں رضاکارانہ طور پر پہلی بار فیک نیوز خاتمے کا قانون بنا رہی ہیں کیونکہ میڈیا پریڈیٹر ملک پر مسلط نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/19fawadmaryamaurnazeb.jpg