فیکٹری ورکرز کے شناختی کارڈ ضبط، ن لیگ کو ووٹ ڈالنے کا دباؤ

poling-multan-ee.jpg


پنجاب کے شہر ملتان میں ایک فیکٹری مالک نے اپنے ورکرز کے شناختی کارڈ ضبط کرلیے ہیں اور انہیں مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈالنے کا حکم دیا،فیکٹری مالک چوہدری ذوالفقار نے تمام ورکرز کے شناختی کارڈ ضبط کر لیے۔

فیکٹری انتظامیہ نے ورکرز کو کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈال کر آئیں اور شناختی کارڈ لے جائیں،فیکٹری ملازمین کو ن لیگ کی پرچی دی جارہی ہے۔

فیکٹری کے اندر ملازمین کو ووٹ کے عوض اضافی پیسوں کا لالچ بھی دیا جارہا ہے جبکہ ملازمین کو زبردستی رکشوں میں بھر کر ووٹ ڈالنے لے جایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ملتان کے حلقے پی پی دو سو سترا میں ضمنی الیکشن کےدوران شاہ محمود قریشی نے ن لیگ پر ووٹوں کی خریدوفروخت کاالزام عائد کردیا،شاہ محمود قریشی نے وہاڑی روڈپرقائم نجی فیکٹری پرکارکنان کےساتھ دھاوا بولا اور کہا دروازہ کھولو، اندر ٹھپے لگا رہے ہو۔