
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے وقت فیصل واوڈاانتخابات لڑنے کیلئے اہل نہیں تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے تین رکنی کمیشن نے فیصل واڈا آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے متعدد مرتبہ احکامات کے باوجود شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا، فیصل واوڈا نے بطور رکن قومی اسمبلی سینیٹ الیکشن میں ووٹ بھی ڈالا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ بطور ایم این اے سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد فیصل واوڈا نے خود کو بطور سینیٹ امیدوار پیش کیا۔
https://twitter.com/x/status/1491406723743383553
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں لکھا کہ غلط بیان حلفی جمع کروانے پر فیصل واوڈا کا سینیٹ کا نوٹیفکیشن واپس کیا جاتا ہے۔
یادرہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کو الیکشن کمیش آف پاکستان نے دہری شہریت کیس میں تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے بطور سینیٹر نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کا حکم سنادیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ فیصل واوڈا نے اپنا جرم چھپانے کیلئے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا، فیصل واوڈا بطور سینیٹر 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اور مراعات بھی واپس کریں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6faisalvwada.jpg
Last edited: