فول ڈیم

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
ریاست کو آئین اور قانون کے تحت چلایا جاتا ہے اور آئین میں انتظامیہ ،مقننہ اور عدلیہ کے دائرہ کار کو طے کر دیا گیا ہے ۔ ریاستی امور کی انجام دہی منتخب حکومت کا کام ہے اعلی عدلیہ کا نہیں اور آئین کا ارٹیکل 184 تین ہر گز سپریم کورٹ کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں پر بھی ہاتھ صاف کر جائے یہ ارٹیکل بنیادی حقوق اور عوامی اہمیت کے معاملات میں عدالت عظمیٰ کو محدود اختیارات دیتا ہے لیکن منتخب حکومت کے اختیارات سلب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا ۔ ہمیں افسوس اس بات کا ہے کہ پاک فوج جیسے معتبر اور طاقتور ادارے نے سپریم کورٹ کے ایک ایسے کارنامے پر صاد کر دیا ہے جو اس کے دائرہ اختیار میں ہی نہیں ۔

بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کیلئے سپریم کورٹ نے جو فنڈز قائم کیا ہے وہ ائین کی کس شق اور کس قانون کے تحت کیا ہے، قانون دانوں کو ضرور اس کی نشاندہی کرنا ہوگی یہ کوئی بنانا ریاست ہے جہاں سو موٹو کی تلوار سے صرف اس بنا پر ریاستی امور سنبھال لئے جائیں کہ ”سیاں کوتوال ہیں ” ۔
جہاں تک بھاشا ڈیم اور منڈا ڈیم کیلئے عدالت عظمیٰ کی طرف سے خصوصی اکاوئنٹس قائم کرنے کی بات ہے تو اس سے مضحکہ خیز بات کوئی اور نہیں ہو سکتی، کم از کم جی ایچ کیو کو تو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے تھا کہ افسران اور جوانوں کی دو اور ایک دن کی تنخواہ سے یہ ڈیم نہیں بننے والا وہ تو سب حقائق جانتے ہیں ۔ اس ڈیم کی تعمیر کیلئے پورے 15 ارب ڈالر درکار ہیں کم تو بالکل نہیں ۔ البتہ جس شرح سے پاکستانی روپیہ کی قدر کم ہو رہی ہے یہ رقم 18 سے 20 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے اور یہ ڈیم اگر آج شروع کر دیا جائے اور مسلسل فنڈز ملتے رہیں تو دس سال کی مدت میں مکمل ہو گا یعنی 2028 میں ۔

آج کی تاریخ میں ڈالر کی قیمت 114 روپیہ ہے، معاشی بحران منہ کھولے سب کچھ نگلنے کو بے تاب ہے ، ادائیگیوں کا توازن بہت جلد آئی ایم ایف کے پاس جانے پر مجبور کردے گا تو پھر قوم کو کیوں احمق بنایا جارہا ہے اور ایک ادارہ جس کے اختیارات آئین میں درج ہیں اس کو کیوں ائین کی بنیادی انسانی حقوق اور عوامی اہمیت کی شق کے تحت انتظامی اختیارات دئیے جا رہے ہیں اور پاک فوج جو سول حکومت کا ایک ماتحت ادارہ ہے (ملک میں اس وقت عملا مارشل لا نہیں) وہ ریاست کے ایک ستون یعنی عدلیہ کے ترازو میں کیوں اپنا وزن ڈال رہا ہے ۔

دیامیر بھاشا ڈیم کا ڈرامہ جلد ختم ہو جائے گا یہ ڈیم صرف ایک منتخب حکومت کے زریعے ہی مکمل ہو سکتا ہے ۔ اب جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے وہ اس ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا سبب تو بن سکتا ہے بروقت تکمیل میں ہرگز نہیں ۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی مختصر مدت ملازمت یعنی وزارت عظمیٰ کے دوران ایک چھکا لگانے کی کوشش کی تھی اور بھاشا ڈیم کو سی پیک میں شامل کرانے کی اخری کوشش کی تھی لیکن چینیوں نے بھارت کے ساتھ اپنی 100 ارب ڈالر کی سالانہ تجارت کے پیش نظر فنڈز کی فراہمی کیلئے بھاشا ڈیم کی اونر شپ کے ساتھ کچھ ایسی شرائط عائد کی تھیں جس پر شاہد خاقان عباسی نے ڈیم اپنے وسائل سے تعمیر کرنے کی سمری پر دستخط کر دئے اور جی ایچ کیو اس بات سے اچھی طرح واقف ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا جب منتخب حکومت کے منتتخب وزیراعظم نے بھاشا ڈیم کی اپنے وسائل سے تعمیر کا حکم جاری کیا تھا اس وقت فوج کی طرف افسران اور جوانوں کی ایک اور دو دن کی تنخواہوں کے عطیہ کا علان کیا جاتا اور اپنے خلوص کا اظہار کیا جاتا،ہم سمجھتے ہیں نہ ہی سپریم کورٹ کو اس ڈیم کی تعمیر کیلئے مداخلت کرنا چاہیے اور نہ ہی فوج کو سپریم کورٹ کے قائم کردہ فنڈ میں حصہ ڈالنا چاہیے تھا ۔

بھاشا ڈیم منصوبے کا سچ یہ ہے 29 جولائی 2008 کو وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے وزارت خزانہ اور واپڈا حکام کے ساتھ 14 ارب ڈالر لاگت (اس وقت اس ڈیم کی لاگت یہی تھی ) عالمی بینک سے فنڈنگ کیلئے بات چیت کی تھی اور عالمی بینک نے فنڈنگ کو بھارت کی طرف سے عدم اعتراض کے سرٹیفیکیٹ سے مشروط کر دیا تھا دوسرے لفظوں میں انکار کر دیا تھا کیونکہ بھارت سے عدم اعتراض کے سرٹفکیٹ کی درخواست کا مطلب یہ تھا کہ گلگت بلتستان متنازعہ علاقے ہیں ۔

بھاشا ڈٖیم کا دوسرا سچ یہ ہے 2 مئی 2014 کو عالمی بینک نے پاکستان کی بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز کی دوسری درخواست بھی مسترد کر دی تھی اور تیسرا سچ یہ ہے کہ 26 اکتوبر 2016 کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے بھی بھاشا ڈیم کو بھارتی اعتراض پر فنڈز کی فراہمی سے انکار کر دیا تھا، بھاشا ڈیم کا پانچ مرتبہ افتتاح ہو چکا ہے ۔ جنرل مشرف نے بھی افتتاح کیا تھا، پیپلز پارٹی کی حکومت میں دو مرتبہ اس کا افتتاح ہوا، اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے بھی دو مرتبہ اس ڈیم کا افتتاح کیا ۔ ہمیں لگتا ہے کہ اس ڈیم کی تعمیر کا چھٹا افتتاح اب پاکستان کا چیف جسٹس کرے گا ۔

عالمی ریٹنگ ایجنسیاں موڈیز اور سٹنڈرڈ اینڈ پورزپاکستان کی معاشی ریٹنگ کم کر چکی ہیں،پاکستان کا حصص بازار (نواز شریف کرپشن اپریشن) کی وجہ سے 56 ہزار انڈکس سے کم ہو کر 41 ہزار پر پہنچ چکا ہے ۔ زرمبادلہ کے زخائر محض دو ماہ کی درمدات کے برابر ہیں، ادائیگیوں کے توازن کا بحران سامنے ہے اور ملک میں افراتفری کا سماں ہے اور اس نازک موقع پر عدالتیں قومی اہمیت کے اس اہم منصوبے کو اپنے سینگوں پر اٹھانے کے چکر میں ہیں ۔اس ڈیم کی تعمیر کیلئے پیسے کہاں سے آئیں گے ؟ عالمی مالیاتی ادارے تو صاف انکار کر چکے ہیں، جب عالمی مالیاتی ادارے انکار کر دیں تو عالمی منی مارکیٹ سے بھی پیسے نہیں ملتے ،عوامی جمہوریہ چین نے بھی اس ڈیم کو سی پیک میںؐ شامل نہیں کیا، تو کیا جب مقامی قرضے 45 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہوں اور غیر ملکی قرضوں کا حجم بھی اتنا ہی ہو تو کوئی جادو گر پیسے دے گا یا پھر 18 ارب ڈالر کے مساوی نوٹ چھاپیں گے؟

بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر اگر کرنا ہے تو اس کیلئے ڈرامے کی نہیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہوتی ہے، ملک میں سیاسی افراتفری کے خاتمہ کی ضرورت ہوتی ہے، اگر یہ ڈیم اپنے وسائل سے تعمیر کرنا ہے تو اس کیلئے معیشت کامستحکم ہونا ضروری ہے اور معاشی شرح نمو کم از کم 8 سے دس فیصد ہونا ضروری ہے ۔ ملک میں جو ہو رہا ہے جس طرح نواز شریف کو سیاسی طور پر ختم کرنے اور ایک پیارے کو وزیراعظم بنانے کی کوشش ہو رہی ہے ہمیں تو مستقبل میں مزید سیاسی افراتفری نظر آرہی ہے ۔ اس صورتحال میں بھاشا ڈیم ایسے منصوبے پر ہونے والی موجودہ پیش رفت ہمیں ہرگز ملک کے مفاد میں نظر نہیں آرہی کاش اس منصوبے کو سیاسی پوائینٹ اسکورنگ کیلئے استعمال نہ کیا جاتا ۔

اظہر سید اسلام آباد میں مقیم سینئر صحافی اور تجزیہ کار ہیں جو طویل عرصے تک روزنامہ جنگ سے بطور نامہ نگار وابستہ رہے ۔
 
Last edited by a moderator:

SpIDeR.

Minister (2k+ posts)
janab bilkul sahi bat ki han ye koi banna riyasat nahi jaha ap k noory parliament sai hi bill chupaty pherty hain us per tu tum jasiye patwari shutermugh ki terha zameen main muu daba k batih jaty hu.

itna hi siasatdano ko shok hai tu awam k samnye khuli kitab ki terha apny ap ko khol ker kyun nhi rekh dety ?
 
mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
آپ کے خیال میں چیف جسٹس کتنا چندہ اکٹھا کرلیں گے ؟؟ میرے اپنے خیال کو جتنا بھی وسیع تر کرلوں وہ ایک ارب سے آگے نہیں جاتا ، جبکہ اس ڈیم کیلئے سترہ سو ارب چاہئیں، اگر اگلے پانچ سال یا دس سال بھی یہ ڈیم نہیں بن پاتا تو سپریم کورٹ کو بھی ویسی گالیاں ملیں گی ، جیسی ملک سنوارو والوں کو ملتی رہیں، یہ اس ادارے کیلئے انتہائی تباہ کن ہوگا
 
vvaqar

Senator (1k+ posts)

pichlay 10 sal nOON or PPP Ne hakoomat ki, in dono parties ne DaM k liay kia amli iqdamaat kiay zara batana pasand farmaen gay Sir G

baki galian to Eadhi tak ko b parti thi, to is ka kia matlab hoa edhi wo neik kam krna chor deta?
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
اس پٹواری نے جو اتنی لمبی چوڑی رام کہانی لکھی ہے اسکا فائنل پواینٹ یہ ہے کہ نواز شریف ہوگا تو دنیا رہے گی ورنہ اس کرہ عرض پر بنی نوح انسان کا خاتمہ ہو جائے گا
 
mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
pichlay 10 sal nOON or PPP Ne hakoomat ki, in dono parties ne DaM k liay kia amli iqdamaat kiay zara batana pasand farmaen gay Sir G

baki galian to Eadhi tak ko b parti thi, to is ka kia matlab hoa edhi wo neik kam krna chor deta?
“We can say that we have completed 85 per cent of the total land acquisition and nearly 95 per cent of the land required for the reservoir alone. And since it was the long-awaited requirement for the project, we consider this a major achievement of Wapda during the last one year,” says Wapda’s General Manager (Human Resource Development, Land Acquisition and Resettlement) retired Brigadier Shoaib Taqi.
https://www.dawn.com/news/1398945

Pakistan on Monday approved the construction of Diamer-Basha Dam at an initial estimated cost of Rs625 billion. It will mostly be funded through local resources after international financial institutions and China showed reluctance to help the country build the reservoir.

The Central Development Working Party (CDWP) cleared the project for the final approval of Executive Committee of National Economic Council (ECNEC), according to the Ministry of Planning and Development. Headed by Planning Commission Deputy Chairman Sartaj Aziz, the CDWP also cleared the Rs303 billion Mohmand Dam Hydropower Project for the final approval of the ECNEC.

https://defence.pk/pdf/threads/after-much-delay-diamer-bhasha-dam-wins-approval.549463/
 
mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
اس پٹواری نے جو اتنی لمبی چوڑی رام کہانی لکھی ہے اسکا فائنل پواینٹ یہ ہے کہ نواز شریف ہوگا تو دنیا رہے گی ورنہ اس کرہ عرض پر بنی نوح انسان کا خاتمہ ہو جائے گا

اس یوتھئے کی ہر بات میں بغض نواز شریف ہوتا ہے
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
اچھے کام کرنا "زمیداری" کسی کی ہو سکتی ہے لیکن اگر کوئی شوق سے کرے تو اسے روکنا نہیں چاہئے
 
mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
اچھے کام کرنا "زمیداری" کسی کی ہو سکتی ہے لیکن اگر کوئی شوق سے کرے تو اسے روکنا نہیں چاہئے

سپریم کورٹ حکومت کو، جس کا یہ کام ہے ، یہ اچھا کام کرنے سے کیوں روک رہی ہے ؟؟
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
سپریم کورٹ حکومت کو، جس کا یہ کام ہے ، یہ اچھا کام کرنے سے کیوں روک رہی ہے ؟؟
کیا آپ کا تعلق بھی " ایجنسیاں نواز و زرداری کو کام نہیں کرنے دیتیں " والے قبیلے سے تو نہیں ؟
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
سپریم کورٹ حکومت کو، جس کا یہ کام ہے ، یہ اچھا کام کرنے سے کیوں روک رہی ہے ؟؟
میری طرف سے جناب سید اسلام صاحب کی خدمت میں عرض کیجیے گا کہ آپ نے اگر کسی بندے کے پتر کو حاکم بنایا ہوتا تو آج ڈیم بن چکا ہوتا
 
vvaqar

Senator (1k+ posts)
“We can say that we have completed 85 per cent of the total land acquisition and nearly 95 per cent of the land required for the reservoir alone. And since it was the long-awaited requirement for the project, we consider this a major achievement of Wapda during the last one year,” says Wapda’s General Manager (Human Resource Development, Land Acquisition and Resettlement) retired Brigadier Shoaib Taqi.
https://www.dawn.com/news/1398945

Pakistan on Monday approved the construction of Diamer-Basha Dam at an initial estimated cost of Rs625 billion. It will mostly be funded through local resources after international financial institutions and China showed reluctance to help the country build the reservoir.

The Central Development Working Party (CDWP) cleared the project for the final approval of Executive Committee of National Economic Council (ECNEC), according to the Ministry of Planning and Development. Headed by Planning Commission Deputy Chairman Sartaj Aziz, the CDWP also cleared the Rs303 billion Mohmand Dam Hydropower Project for the final approval of the ECNEC.

https://defence.pk/pdf/threads/after-much-delay-diamer-bhasha-dam-wins-approval.549463/

Same has been happening from past 10 years & you can say 15 years. First it was Gen. Musharrafs party then Zardari party & now NOORA league. they all have one same thing in common, all of them announced it by the end of their term.
 
mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
میری طرف سے جناب سید اسلام صاحب کی خدمت میں عرض کیجیے گا کہ آپ نے اگر کسی بندے کے پتر کو حاکم بنایا ہوتا تو آج ڈیم بن چکا ہوتا

چیف آف آرمی سٹاف جناب سید مشرف صاحب کو آپ بندے کا پتر نہیں سمجھتے؟؟ بلڈی سویلین (میں اسکا اردو ترجمہ نہیں کرنا چاہتا) تو چلیں جو بھی ہیں سپریم کورٹ میں بھاشا ڈیم کی زمین کے مقدمے زیرالتوا ہیں دونوں چیف صاحبان ان مقدموں کو نپٹا دیں، اسی طرح سپریم کورٹ اور اسکی زیلی عدالتوں میں کھربوں روپے کے ٹیکس مقدمات زیرالتوا ہیں، چیف صاحب ان مقدموں کو نپٹا دیں تو اس چندہ مہم کی ضرورت نہیں رہے گی
 
khawaja saab 5-saal usi adalat k stay order per guzar gae wo theek, idhr taxes k cases agar pending hain to wo galat
matlab kanoon panay maqsad k liay istmala kia jae to acha or agr koi dosra istamal kray to bura
 
mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
Same has been happening from past 10 years & you can say 15 years. First it was Gen. Musharrafs party then Zardari party & now NOORA league. they all have one same thing in common, all of them announced it by the end of their term.

جو کام نہ ہو سکتا ہو اس کے بارے میں سب یہی کرتے ہیں ، لیکن نواز حکومت نے پرائویٹ جگہ خرید کر واپڈا کے حوالے کی ہے ، مشرف نے صوبہ سرحد اور وفاق کی سرکاری زمین واپڈا کے حوالے کی، پیپلز پارٹی نے گلگت کو قومی دھرے میں لاکر اسکی سرکاری زمین واپڈا کے حوالے کی، یہ کام سب سے مشکل ہوتا ہے ، لوگوں کو ایک جگہ سے جہاں وہ صدیوں سے رہ رہے ہوں وہاں سے اٹھانا بہت مشکل کام ہے اس مشکل کام کا پچانوے فیصد مکمل ہوچکا ابھی بھی پینتیس سو ایکڑ میں سے چار سو ایکڑ جگہ خریدنا باقی جو لٹیگیشن میں پھنسی ہوئی ہے اسکا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے

اگلا مرحلہ فنانشل کلوز کا ہے ، عالمی مالیاتی ادارے حتیٰ کہ چین بھی مدد نہیں کررہا ، ایسے میں وزیر اعظم اپنے وسائل سے ڈیم بنانے کا اعلان نہ کرتا تو کیا کرتا؟؟
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
چیف آف آرمی سٹاف جناب سید مشرف صاحب کو آپ بندے کا پتر نہیں سمجھتے؟؟ بلڈی سویلین (میں اسکا اردو ترجمہ نہیں کرنا چاہتا) تو چلیں جو بھی ہیں سپریم کورٹ میں بھاشا ڈیم کی زمین کے مقدمے زیرالتوا ہیں دونوں چیف صاحبان ان مقدموں کو نپٹا دیں، اسی طرح سپریم کورٹ اور اسکی زیلی عدالتوں میں کھربوں روپے کے ٹیکس مقدمات زیرالتوا ہیں، چیف صاحب ان مقدموں کو نپٹا دیں تو اس چندہ مہم کی ضرورت نہیں رہے گی
یہ بات تو پٹواریوں کا ٹریڈ مارک ہے کہ عمران خان کے حمایتیوں کے سامنے تین تین بار وزیر عزام کی بڑھکیں ماریں گے لیکن جہاں کارکردگی کا سوال ہو وہاں فورا کہیں گے کہ مشرف ہم سے زیادہ حاکم رہا ہے
خیر آپ نے پوچھا ہے تو بتا دیتا ہوں کہ بجلی کا مسلہ مشرف حکومت کے آخر میں شروع ہوا تھا اس سے پہلے بجلی کی پیداوار ایک بندے کے پتر یعنی ایوب خان کے بنائے ڈیموں سے پوری ہو رہی تھی . مشرف کے بعد دس سال تک یہ نااہل حکمران پاکستان کی بینڈ بجا گیے . پر کوئی ڈیم نہ بنا
.
زمینوں کے مقدمے کے بارے میں شہباز شریف سے کوئی فون شون کروانا تھا ، کیوں نہیں کروایا ؟
 
mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
khawaja saab 5-saal usi adalat k stay order per guzar gae wo theek, idhr taxes k cases agar pending hain to wo galat
matlab kanoon panay maqsad k liay istmala kia jae to acha or agr koi dosra istamal kray to bura

وہ بھی غلط ہے ، عدالت کو فیصلہ وقت پر کرنا چاہیے تھا، یہی تو سب کہہ رہے ہیں عدالت وقت پر فیصلے کرے یہ شوبازیاں اسے زیبا نہیں دیتیں
 
Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Too late for this pointless propaganda, didn't do shit when they were in power, now singing praises.
Buzurg khete hai jo mukka lardai ke baat yaad aye woh apnay mou per maar lena chaiye. Yeh bi wohi bhoola huwa mukka hai
 
vvaqar

Senator (1k+ posts)
جو کام نہ ہو سکتا ہو اس کے بارے میں سب یہی کرتے ہیں ، لیکن نواز حکومت نے پرائویٹ جگہ خرید کر واپڈا کے حوالے کی ہے ، مشرف نے صوبہ سرحد اور وفاق کی سرکاری زمین واپڈا کے حوالے کی، پیپلز پارٹی نے گلگت کو قومی دھرے میں لاکر اسکی سرکاری زمین واپڈا کے حوالے کی، یہ کام سب سے مشکل ہوتا ہے ، لوگوں کو ایک جگہ سے جہاں وہ صدیوں سے رہ رہے ہوں وہاں سے اٹھانا بہت مشکل کام ہے اس مشکل کام کا پچانوے فیصد مکمل ہوچکا ابھی بھی پینتیس سو ایکڑ میں سے چار سو ایکڑ جگہ خریدنا باقی جو لٹیگیشن میں پھنسی ہوئی ہے اسکا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے

اگلا مرحلہ فنانشل کلوز کا ہے ، عالمی مالیاتی ادارے حتیٰ کہ چین بھی مدد نہیں کررہا ، ایسے میں وزیر اعظم اپنے وسائل سے ڈیم بنانے کا اعلان نہ کرتا تو کیا کرتا؟؟

new dam banay nhi or jo poranay thy wo b hakoomat ki na-ahli ki waja se khushk ho gae, jesay eik misaal rawal dam. agar us ko saaf kia hota to is dafa barishon ka pani us my jama ho sakta tha.
magr jo maza new cheez bannany my hai wo porani ki reparing my kahan...

or us ki bunyadi waja margin of corruption
 
Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)
نون لیگ کا میڈیا سیل اپنی ساری ( یا شائد آخری ) توانائیاں اس وقت لگا کر اس کوشش میں مصروف ہے کہ کسی طرح سی جے ، فوج اور عمران کو متنازع بنایا جائے اور اس کوشش میں یہ ملکی سلامتی کو بھی داؤ پر لگاۓ بیٹھے ہیں --- نورا وہ ناسور ہے جو پاکستان کو کینسر کی طرح ختم کر رہا ہے اور عوام کو خبر بھی نہیں
 
Last edited:

Back
Top