فوج کو گالی

_pakistan

Minister (2k+ posts)
اے الله اس پاک سر زمین کو اپنی حفاظت میں رکھ .آمین-
اور میں پناہ مانگتا ہوں الله تعالیٰ کی جنرلوں مردودوں کے شر سے -

تب جنرل فضلِ حق صوبہ سرحد کا وزیرِ اعلیٰ یا گورنر تھا جب پہلی مرتبہ کالا باغ ڈیم بننے کی صورت میں نوشہرہ ڈوب جانے کا سرکاری سطح پر شور و غوغا ہوا اور یہی ایک ارزاں اور مفید منصوبہ متنازعے بننے کا نُقطہِ آغاز تھا۔
 
Last edited:

seekers

Minister (2k+ posts)
میرے والد سمیت خاندان کے کی افراد کا تعلق فوج سے ہے . اس وقت سب سے خطرناک بات فوج میں موجود وہ مائنڈ سیٹ سے ہے جو کامرہ ، مہران بیس میں دہشت گردوں کی معاونت کا ذمدار ہے . اور افسسوس سے کہنا پڑتا ہے کے یہ مائنڈ سیٹ اپر رینک میں بھی موجود ہے. اس وقت فوج اس مائنڈ سیٹ سے اندرونی جنگ سے بھی دو چار ہے جس سے عوام اور میڈیا بے خبر ہے . دہشت گردوں کی دیدہ دلیری بھی اس مائنڈ سیٹ کی بدولت ہے ورنہ وزرستان میں پلنے والے اس ناسور کو سوات کی طرح ٹھکانے لگانے میں نہ کوئی قباحت ہے اور نہ ہی کوئی عذر ہے
 
_pakistan

Minister (2k+ posts)
چولستان کے ہزاروں ایکٹروں پر قبضہ پر بھی روشنی ڈال دیں -شکریہ

ڈیفنس ہاوزنگ سوسائیٹیاں مک ریاض کی سانجھے داری میں بنائیں، چلائیں، ارزاں داموں پر خریدیں مہنگے داموں بیچیں۔ بیکریاں چلائیں، بینک بنا کر کاروبا کریں، شئیر بازار میں سرمایہ کاریاں کریں، گدے بنائیں، سیریلز بنائیں، فیکٹریاں لگائیں، ٹرانسپورٹ کے دھندے کریں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لفظ کام دھندے میں سے کام چھوڑ کر دھندے میں زیادہ توجہ دیں۔

اگر یہ وہ سب کریں جِس کا ذکر اِس تھریڈ میں کیا گیا ہے تو ہماری آنکھوں کا نور ہیں ورنہ ۔
۔ ۔ ۔

چھینٹے اُڑے تو تیری قبا پر بھی آئیں گے

Afraheem

Senator (1k+ posts)
جناب محترم اگر آپ کو ناگوار نہ ہو تو ایک سوال میرے من میں ہلچل مچا رہ ہے اگر تھوڑا غور اور فکر اس سوال کے جواب پر کر کے شکریہ کا موقعہ دیں
سوال یہ ہے حضور اکرم pbuhکی احدیث کے مطابق ہم آخری وقت میں جی رے ہیں اور یہ میں رسول کریمpbuh کی احدیث میں موجود قرب قیامت کی نشانیوں کے بیان کی بنیاد پر که رہ ہوں یہ بات میرا کوئی فتویٰ یا تشریح نہیں ہے
اب اتے ہیں سوال کی جانب جب حضرات مہدی علیہ سلام کا ظہور ہوگا جب الله نے چاہا تو کیا وہ پاکستانی آرمی جو آل سعود کی حفاظت کے لیے حجاز مبارکہ میں موجود ہے یا پاکستان میں موجود پاکستانی آرمی آل سعودکی طرفدارہوگی یا حضرات امام مہدی علیہ سلام کی طرفدار کیوں کے جب آپ علیہ سلام کا ظہور ہوگا ان شاللہ تو لازم آل سعود حضرت مہدی علیہ سلام کی مخالفت کریں گے کیوں کے سب کو اقتدار پیارا ہوتا ہے اب پاکستانی آرمی کے ماضی کے عمال نامے کو مد نظر رکھ کر اس سوال کا جواب ارشاد فرمائیں
شکریہ @BuTurabi
 
seekers

Minister (2k+ posts)
[MENTION=28455]Afraheem[/MENTION]

آپ کے سوال کا جواب ایک حدیث میں موجود ہے جو اہلے سنت اور اہلے تشیع دونوں کی کتابوں میں موجود ہے

جو اپنے امام کی معرفت کے بغیر مر گیا وہ جاہلیت کی موت مرا

حوالہ خود تلاش کریں شاید اسی بھانے آپ کا کچھ بھلا ھو جاے
 
Afraheem

Senator (1k+ posts)
@Afraheem

محترم حدیث تو آپ نے بیان کردی اب تشریح بھی کر دیں تا کے مجھ کم عقل کو بات سمجھ آجاےویسے یہ حدیث میں بھی پڑھی تھی لیکن مفہوم سمجھ نہ سکا

seekers

Minister (2k+ posts)
محترم حدیث تو آپ نے بیان کردی اب تشریح بھی کر دیں تا کے مجھ کم عقل کو بات سمجھ آجاےویسے یہ حدیث میں بھی پڑھی تھی لیکن مفہوم سمجھ نہ سکا

آپ کا حدیث کی آگاہی کا شکریہ، اس کی تشریح انشاللّہ آج ہی پوسٹ کروں گا اس وقت کام سے جا رہا ہوں
معذرت خواہ ہوں ھ
 
BuTurabi

Chief Minister (5k+ posts)
جناب محترم اگر آپ کو ناگوار نہ ہو تو ایک سوال میرے من میں ہلچل مچا رہ ہے اگر تھوڑا غور اور فکر اس سوال کے جواب پر کر کے شکریہ کا موقعہ دیں
سوال یہ ہے حضور اکرم pbuhکی احدیث کے مطابق ہم آخری وقت میں جی رے ہیں اور یہ میں رسول کریمpbuh کی احدیث میں موجود قرب قیامت کی نشانیوں کے بیان کی بنیاد پر که رہ ہوں یہ بات میرا کوئی فتویٰ یا تشریح نہیں ہے
اب اتے ہیں سوال کی جانب جب حضرات مہدی علیہ سلام کا ظہور ہوگا جب الله نے چاہا تو کیا وہ پاکستانی آرمی جو آل سعود کی حفاظت کے لیے حجاز مبارکہ میں موجود ہے یا پاکستان میں موجود پاکستانی آرمی آل سعودکی طرفدارہوگی یا حضرات امام مہدی علیہ سلام کی طرفدار کیوں کے جب آپ علیہ سلام کا ظہور ہوگا ان شاللہ تو لازم آل سعود حضرت مہدی علیہ سلام کی مخالفت کریں گے کیوں کے سب کو اقتدار پیارا ہوتا ہے اب پاکستانی آرمی کے ماضی کے عمال نامے کو مد نظر رکھ کر اس سوال کا جواب ارشاد فرمائیں
شکریہ @BuTurabi

جِن ہستیوں کی بابت آپ نے مُجھ ناچیز سے پوچھا ہے اُنکے کِسی فرمان، حُکم یا بشارت پر میں کُچھ بھی رائے دینے کی پوزیشن میں نہیں۔
پروردگارِ عالم نے فرمایا تھا قیامت قریب آ گئی اور اِس بات کو لگ بھگ ڈیڑھ ہزار سال ہونے کو آئے اور ابھی تلک نہیں آئی۔ گویا جِس مالک کا ’’قریب‘‘ بھی کم از کم ڈیڑھ ھزار سال پر محیط ہو اُسکا ’’پیمانہ‘‘ قریب و بعید سمجھنے کیلیئے شائد یہ نشانیاں ناکافی ہیں یا کافی؟ اِس کی شرح عِلم الکلام، منطق اور صرف و نحو وغیرہ پر دسترس رکھنے وال کوئی وارثِ نبی ہی کر سکتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 
Last edited:

muntazir

Chief Minister (5k+ posts)

جِن ہستیوں کی بابت آپ نے مُجھ ناچیز سے پوچھا ہے اُنکے کِسی فرمان، حُکم یا بشارت پر میں کُچھ بھی رائے دینے کی پوزیشن میں نہیں۔
پروردگارِ عالم نے فرمایا تھا قیامت قریب آ گئی اور اِس بات کو لگ بھگ ڈیڑھ ہزار سال ہونے کو آئے اور ابھی تلک نہیں آئی۔ گویا جِس مالک کا قریب بھی کم از کم ڈیڑھ ھزار سال پر محیط ہو اُسکا پیمانہ قریب و بعید سمجھنے کیلیئے شائد یہ نشانیاں ناکافی ہیں یا کافی؟ اِس کی شرح عِلم الکلام، منطق اور صرف و نحو وغیرہ پر دسترس رکھنے وال کوئی وارثِ نبی ہی کر سکتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

mola ALI as ka khutba hai khutba tul bayan pls uss ko parhey gaa Allama talib johri ney uss ka tarjama kia hai online bhi milsakta hai yeh qareeb ki aik nishanion main sai aik hai key jab Arab hukmaranoon key khilaf un key awam uth kharey hoon to samagh loo key hamarey betey MAHDI ka zahoor qareeb hai maafi chahoon gaa aap in sab batoon ko samaghtey hain yeh merey jaisey loogon key ley shaid aik mazeed izafa sabith hoo.
 
Afraheem

Senator (1k+ posts)

جِن ہستیوں کی بابت آپ نے مُجھ ناچیز سے پوچھا ہے اُنکے کِسی فرمان، حُکم یا بشارت پر میں کُچھ بھی رائے دینے کی پوزیشن میں نہیں۔
پروردگارِ عالم نے فرمایا تھا قیامت قریب آ گئی اور اِس بات کو لگ بھگ ڈیڑھ ہزار سال ہونے کو آئے اور ابھی تلک نہیں آئی۔ گویا جِس مالک کا ’’قریب‘‘ بھی کم از کم ڈیڑھ ھزار سال پر محیط ہو اُسکا ’’پیمانہ‘‘ قریب و بعید سمجھنے کیلیئے شائد یہ نشانیاں ناکافی ہیں یا کافی؟ اِس کی شرح عِلم الکلام، منطق اور صرف و نحو وغیرہ پر دسترس رکھنے وال کوئی وارثِ نبی ہی کر سکتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

محترم آپ نے بن کہے سب کچھ که دیا
 
seekers

Minister (2k+ posts)
[MENTION=28455]Afraheem[/MENTION] , [MENTION=25067]BuTurabi[/MENTION]

اس حدیث کی تشریح سے پہلے "معرفت " کی تشریح ہونا لازم ہے . جب تک ہم علم اور معرفت میں تمیز نہیں کریں گے اس وقت تک اس حدیث کا مفہوم جاننے سے قاصر رہیں گے
یہاں میں کوشس کروں گا کے کچھ عالم اور عرفا کے سیاق وسباق کی روشنی میں کچھ پیغام پہنچ سکے
علم جاننے کا نام ہے اور معرفت ادرک کا نام ہے . کسی شے کے آثار میں تدبر و تفکر کر کے اس کا ادرک کرنا معرفت ہے . ایک عارف کا کہنا ہے کے علم کی ضد جہالت ہے اور معرفت کی ضد جہل ہے جس سے مراد انکار ہے . جسے ابو جہل علم رکھتا تھا لکیں نبی کی معرفت نہیں رکھتا تھا اس لینے اپنے دور کے عالم ہونے باوجود ابو جہل کہلایا .
یہ موضوع بہت وصی ہے فل وقت یہاں روک رہا ہوں ، آگے حسب ظرف بڑھانے کی کوشش ھو گی
 
AzharMurad

Voter (50+ posts)
اگر امریکی ڈالر نہ ھوں تو یہ کرائے کے قاتل اپنی ماوں اور بہنوں کو پیچنے سے بھی باز نہیں آتے

arora.jpg
 
gazoomartian

Prime Minister (20k+ posts)
میں آپ کے ساتھ ھوں. پہلا پتھر مجھے دیجئے.

لیکن سنگ باری کرنے سے ذرا پہلے اک بار انہیں یاد کر لیجیے جو سیاچن کے برف پوش پہاڑوں میں بیس ہزار فٹ کی بلندی پر منفی پچاس کی ہڈیوں کو گلا دینے والی سردی میں رات کے تیسرے پہر اس لئے جاگ رھے ہیں تا کہ ہم آرام کی نیند سو سکیں ...انہی میں وہ بھی تھے جو چند مہینے پہلے اسی طرح کی ایک گھپ اندھیری رات میں برفانی تودے کے نیچے دبے اکھڑتی سانسیں لیتے اپنی طرف دھیرے دھیرے بڑھتی موت کا انتظار کر رھے تھے.

ان کا تصور ذھن میں لائیے جو اپنے سے پانچ گنا فوج سے اس بے جگری سے لڑے کہ دشمن جنرل کو واپس جا کر میس میں بیٹھے اپنے ساتھیوں کو سرگوشیوں میں ان سپاہیوں کی لازوال جرات کے قصے سنانا پڑے ،،،وہ جو رینگتے ھوے ٹینکوں کے نیچے جا لیٹے، وہ جو ہاتھ میں چاقو پکڑے دشمنوں کے بنکروں میں گھس گۓ، وہ جو ایک ادنیٰ درجہ کے طیارے سے پانچ جدید ترین طیاروں کا تن تنہا مقابلہ کرتا رہا ، وہ جس نے اپنے ہاتھوں سے جہاز کا رخ زمین کی طرف موڑ دیا تاکہ قومی راز دشمن کے ہاتھ نہ لگ سکیں . وہ جس نے چھبیس گھنٹے مسلسل لڑنے کے بعد توپ کا گولہ سینے پر کھایا ...وہ وقت جب دیو ہیکل ٹینک بے بس ھوے ، فضاؤں میں چیختی چنگھاڑتی شعلے اگلتی توپیں خاموش ہوئیں، فضاؤں میں قیامت خیز ہنگامے بپا کرنے والے بمباروں کو زمین کی خاک چاٹنا پڑی.

ان کے بارے میں ذرا سوچیے جو وزیرستان کے پہاڑوں میں ، تھر کے ریگیستانوں میں اور کشمیر کے پہاڑوں میں اپنے بھایوں ، بہنوں ، بیوی ، بچوں سے ہزاروں میل دور کھڑے اس وطن پاک کے چپے چپے کی حفاظت کر رھے ہیں . .افغانستان کی سرحد کی ایک چوکی پر مامور وہ سنتری جس نے اپنا کفن پہلے سے سلوا کر اس وجہ سے رکھا ہوا ہے کے اسے اپنی شہادت کا سو فیصد یقین ھے لیکن ملک کی محبت کا جذبہ موت کے خوف سے کہیں بڑھ کر مظبوط ھے ..عید والے دن جب آپ لاہور میں کھڑے چمن آئس کریم کھا رھے تھے ، وہ اس وقت بھی کسی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا انتظار کر رہا تھا..

جی ہاں، میں آپ کے ساتھ ھوں ہر اس شخص کی سرکوبی کے لئے جو میرے وطن کو نوچ رہا

ھے ، چاھے وہ فوجی ہو ، سیاستدان ، جج یا صحافی ...لیکن خدا را پورے ادارے کو تو گالی

نہ دیجئے ...جس نے لوٹا ، جس نے کرپشن کی اس کو گردن سے پکڑیے ، گلیوں میں

گھسٹیے..فوج تنقید سے بلا تر نہیں ، ہرگز نہیں لیکن فقط وہ جو آپ کے پتھر کے حقیقی حقدار ہیں .

لائیے ، پہلا پتھر مجھے دیجئے

images

[MENTION=19129]ustadjejanab[/MENTION]

اس پوسٹ کا شکریہ

فوج کو گالیاں دینے والے واقعی بڑے نمک حرام ہیں

اکثرمن النا س لا یشکرون
 
gazoomartian

Prime Minister (20k+ posts)
اے الله اس پاک سر زمین کو اپنی حفاظت میں رکھ .آمین-
اور میں پناہ مانگتا ہوں الله تعالیٰ کی جنرلوں مردودوں کے شر سے -

اور پیپلز پارٹی سے بھی خصوصا زرداری سے
 
gazoomartian

Prime Minister (20k+ posts)
aur jo ye fouji General namak ****** kr rhy hain wo kia hai ji.................
:(

They are not doing any namak har ami. They are doing exactly what we are paying them to do. If they are doing anything wrong, iski giraft karo. Dont abuse our forces just because some tops are corrupt, if they are.

American, Israeli, and Indian propaganda has been working for years against our forces. They are maligning our fauj for obvious reasons and some of our Pakistanis are falling for it. They are really stupid if they can't tell enemy from friends.

ustad's post is wonderful and relates to the fauji who are out there at the sub zero temp protecting our turfs.

Indian army has more corrupts and namak har ams. Out of all the deals they are concluding for arms sales with US, Israel, and others, Lord only knows how much kick backs and bribes those namak har ams are taking. You dont see Indians defaming their army do you?

Because Indian people are not namak har ams, Pakis are.

Thanks again Ustad for the wonderful post
 
Back
Top