
وفاقی وزیر احسن اقبال اور صحافی اسد طور نے ایک طویل انگریزی خط شیئر کیا جو کہ پی ٹی آئی امریکا کی تنظیم کی جانب سے ایک ایسی لابی فرم سے متعلق ہے جس کا کام پارٹیز کے درمیان تعلقات کار اور میڈیا میں راہیں ہموار کرنا ہے۔
اس خط کو بنیاد بنا کر وفاقی وزیر احسن اقبال نے عمران خان اور پی ٹی آئی پر طنز کے نشتر برسائے اور کہا کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی! قوم میں امریکہ کیخلاف سازش تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے خود امریکہ سے ترلوں اور معافیوں پہ اترا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ایلچی بھیجے، پھر سفیر سے خود منت سماجت کی اور اب lobbyist رکھ کے معافی تلافی پہ کام ہو رہا ہے۔ اس کپتان کے کتنے چہرے ہیں کمپیوٹر بھی پریشان ہے۔
https://twitter.com/x/status/1557993477425725440
جبکہ دوسری جانب صحافی و وی لاگر اسد علی طور نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی یہاں ایبسولوٹلی ناٹ اور امریکاکی مداخلت کا رونا رو رہی ہے اس نے امریکا میں ایک لابسٹ کی مدد لے لی ہے تاکہ بائیڈن انتظامیہ سے تعلقات کی راہ ہموار ہو سکے، دوسرے الفاظ میں عمران خان امریکا سے کہہ رہے ہیں کہ مجھے معافی دے دو۔
جس پر تنقید کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ میں نے کاغذات کے اردو ترجمے کیلئے کہا ہے تا کہ لائق فائق صحافی اور وزراء کو سمجھ آ سکے کہ یہ لابی فرم نہیں ہے بلکہ میڈیا ریلیشن شپ کی فرم ہے جو تحریک انصاف کی امریکا تنظیم نے میڈیا میں اپنے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے کیلئے انگیج کی ہے، ان کمپنیز کا کام ہوتا ہے کہ وہ میڈیا اور پارٹی میں تعلقات کار بنائیں۔
https://twitter.com/x/status/1557998604027043842