
حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مونس الہیٰ کے بیان کا حوالہ دینا مہنگا پڑگیا، مونس الہیٰ نے کرارا جواب دے ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران رہنما ق لیگ مونس الہیٰ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے لکھے گئے اس خط کے سامنے آنے کےبعد اعلان کیا کہ اب ہم ہار چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1551251163781242880
مولانا فضل الرحمان نے کہا مونس الہیٰ تو فوری طور پر اس خط کا معاملہ سمجھ لیتے ہیں مگر تعجب ہے کہ عدالت عظمیٰ وہ کہہ رہی ہے کہ ہمیں مسئلہ سمجھ نہیں آرہا۔
رہنما ق لیگ مونس الہیٰ نے مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس کا یہ حصہ ٹویٹ کرتے ہوئے ردعمل دیا اور کہا کہ لگتا ہے مولانا صاحب کو غلطی لگی ہے، براہ کرم آپ سینئر صحافی حامد میر سے پوچھ لیں میں نے کیا کہا تھا۔
مونس الہیٰ نے مولانا فضل الرحمان پرچوٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود اگر آپ اپنی بات پر بضد ہیں تو میرا ای این ٹی(کان ، ناک اور گلے کے مخصوص ڈاکٹر) بہت اعلی ہے میں انہیں آپ کے پاس بھیجتا ہوں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر پرویز الہیٰ کی حمایت سے انکار کے بعد مونس الہیٰ نے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ"میں بھی ہار گیا ہوں، عمران خان بھی ہار گئے اور زرداری جیت گئے"۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/22moonisvsfals.jpg