
اسلام آباد: معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کہ فضل الرحمان کا ایم کیوایم سے ملنے کا مطلب پیپلزپارٹی سے خیرنہیں ملی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ فضل الرحمان کا ایم کیوایم سے ملنے کا مطلب پیپلزپارٹی سے خیرنہیں ملی۔
https://twitter.com/x/status/1489599232189341702
انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، فضل الرحمان اب کرچیاں اکٹھی کرتے پھر رہے ہیں۔ انہیں یاد رہے کہ جب مارکیٹ میں ایک دفعہ لوگوں کو کھوٹے سکے کا پتہ چل جائے پھر وہ کہیں بھی نہیں چلتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فضل صاحب! تو ہر جگہ سے مسترد ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ملک میں جو ہو رہا ہے خدا جانے وہ کس کے مفاد میں ہو رہا ہے، معلوم نہیں مستقبل میں پاکستان کو آزاد ریاست کہا بھی جائے گا یا نہیں؟۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے امیر جے یو آئی سے سندھ کے بلدیاتی قانون سے متعلق مشاورت کی تھی۔