محترم ممبران کرام،
تھریڈ کلوز کرنا اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ آپکی دی ہوئی خبر کو اپنی جگہہ ویسے ہی رکھا گیا ہے، صرف اس تھریڈ پر کمنٹ کرنے کی سہولت مزید میسر نہیں رہتی۔ مفورم پر آنے والا کوئی بھی فورم ممبر اس خبر کو کھول کر پڑھ سکتا ہے۔ یہ اس بات کی دلیل ہوتی ہے کہ خبر پر بندش نہیں۔ لہٰذا آزادی اظہار خیال کا احترام کرتے ہوئے ایسے خیالات، خبر یا ، جوکسی معتبر انداز تحریر و تقریر و تمہید و افہام کی صورت میں مواد سامنے آئے، اسکو ہم اپنی کوشش سے یہی قدر و منزلت دے سکتے ہیں کہ تھریڈ کلوز کر دیا جائے تا کہ اس کے شایان شان کوئی زیادہ گستاخی نہ کرے، خبر پڑھنی ہے تو پڑھے، کچھ سمجھنا ہے تو سمجھ جائے،’’ تھریڈ کلوزڈ فار کمنٹنگ‘‘
باقی بندہ خظا کا پتلا ہے، اور تمام موڈریٹرز کے لیئے یہ پہلی شرط ہے کہ بندے ہوں، بھلے، خطاکار ہوں۔
پوسٹ کا ڈیلیٹ کیا جانا اور ممبر کو بین کرنا، یہ وہ تمام عنوانات ہیں جنکی ذیلی تاویلات مختلف ہو سکتی ہیں۔
سب بندوں کا ایک بات پر متفق ہونا بھی ضروری نہیں، کیونکہ جمہوریت ہے۔
آخری بات یہ کہ ہر بندے کی کچھ جسمانی، علمی و عملی حدود ہیں۔ کوئی بھی ایک ہاتھ میں دو تربوز نہیں تھام سکتا، لہٰذا ہر ماڈریٹر ہر ایک ایسے تھریڈ کو کمنٹنگ کے لیئے کھلا چھوڑ کر اس پر ہر وقت پہرا نہیں دے سکتا۔ اگر وہ ایسا کرے تو ایک ماڈریٹر کو بیک وقت پچاس مختلف جگہوں پر حاضر ہو نا پڑے گا، جو کہ ناممکنات میں ہی شمار ہوتا ہے۔ اب جب تک یہ ممکن نہیں ہو جاتا، تھریڈ کلوزڈ فار کمنٹنگ پر درگزر سے کام لیجیئے۔
ادارہ اپنی فطرت میں نہ نوری ہے، نہ ناری ہے۔