کسی تھریڈ کی زندگی اس پر آنے والے کمنٹس پر منحصر ہوتی ہے. جس تھریڈ کا مضمون گلے سے نا اتر رہا ہو اور اسے بند کروانے کی کوئی وجہ بھی نا سوجھ رہی ہو تو فسادی حربہ استعمال کیا جاتا ہے. کوئی ایسا نظام وضع کر لیا جائے کے میرا جیسا "فسادی" کسی تھریڈ پر فساد مچانے کی کوشش کرے تو وہ اس تھریڈ پر کمنٹ نا کر سکے
نہایت احترام کے ساتھ، موجودہ حالات میں یہ تکنیکی ہچ ختم کرنے جسارت ہمیں اس فورم کا سافٹ ویئر مہیا نہیں کرتا۔ کوئی بھی ایک نئے ای میل سے یہاں آئی ڈی بنا سکتا ہے۔
اگر آپکے پاس کوئی اور متبادل تجویز ہے جو اس فورم کے سافٹ وئیر میں موجودہ سہولیات کے استعمال سے یہ کار خیر سر انجام دے سکے تو ہمیں ضرور بتائیں۔ ایک لمحے کی تاخیر کے بنا اس پر کام شروع ہو جائے گا۔
Last edited: