Khair Andesh
Chief Minister (5k+ posts)
کہنے کو فورم پر انتظامیہ کا کنٹرول ہونا چاہئے، اور اس کے فیصلے لاگو ہونے چاہئے، مگر یہاں فورم پر ایک چھوٹا سا فسادی گروہ موجود ہے، جو جس تھریڈ کو چاہے چند منٹوں میں بند کروا سکتا۔ خصوصا وہ تھریڈز جن میں ایران کی اسلام یا پاکستان دشمنی کا پول کھل رہا ہو، تو ایسے تھریڈز کی زندگی دس پندرہ منٹ سے ذیادہ نہیں رہ گئی۔
کہانی ہر دفعہ ایک ہی ہوتی ہے۔ بس ملٹی آئی ڈی رکھنے والے اس گروہ کی کسی تھریڈ پر آمد کی دیر ہے۔ یہ لوگ یاوہ گوئی پر مبنی کمنٹس، اخلاق سے گری ہوئی اشتعال انگیز چند پوسٹیں کرتے ہیں، کچھ دیر میں ایک موڈ آتا ہے، وہ ان پوسٹس کو ڈیلیٹ کر کے (اور کبھی بغیر ڈیلیٹ کئے)تھریڈ کو کلوز کر دیتا ہے۔ اور یہ فسادی گروہ اپنا مقصد پورا ہونے پر کسی دوسرے تھریڈ کی تلاش میں نکل کھڑا ہوتا ہے۔
ذیل میں حالیہ تین مثالیں دے رہا ہوں، جن میں سے کسی میں بھی فرقہ ورانہ عقائد یا اس قسم کی کوئی چیز موجود نہیں تھی(بلکہ بین الاقوامی میڈیامیں آنے والی خبروں پر مشتمل تھے)، مگر پھر بھی اس گروہ کی چیرہ دستیوں کا شکار ہو کر پس زندان پڑے ہیں۔
Iran recruits Afghan and Pakistani Shiites to fight in Syria
ایران شام میں لڑائی کے لیے پاکستانی، افغان شیعہ بھرتی کر رہا ہے
اپنی نمازوں کو ضائع ہونے سے بچائیں
یہ صرف حالیہ چند دنوں میں نظر سے گزرنے والی مثالیں ہیں، اس کے علاوہ اگر ہسٹری چیک کی جائے تو ایسے تھریڈز کی تعداد بہت ذیادہ ہو گی جو فی نفسہ برے نہیں تھے، مگر فسادیوں کی بھینٹ چڑھ گئے۔
قصہ مختصر یہ کہ تھریڈ کی وساطت سے انتظامیہ کی توجہ اس مسئلہ کی طرف مبذول کروانا ہے کہ یہ "ٹرک" اب بطور ہتھیار استعمال ہو رہی ہے، لہذا انتظامیہ کو اس رویہ میں تبدیلی لانی چاہئے۔یعنی فسادی پوسٹیں تو ڈیلیٹ کی جائیں، مگر تھریڈ بند کر کے اس گروہ کے مقاصد کی آبیاری نہ کی جائے۔یہ لوگ بھی جان چکے ہیں کہ کسی تھریڈ کو بند کروانا ہو تو چند دھماکہ خیز پوسٹیں کافی ہیں، اور انتظامیہ کا سپر اندازانہ رویہ ان کو ہلاشیری دیتا ہے۔لہذا انتظامیہ فورم کے ان مٹھی بھر "دہشت گردوں" کے آگے ہتھیار ڈالنے کی بجائے ان کا مقابلہ کرے۔
یا دوسری صورت یہ ہے کہ انتظامیہ یہ اعلان کرے کہ ایسے عناصر کو قابو کرنا مشکل ہے، تا کہ آئندہ جب ایسا ہو تو نہ صرف یہ کہ حیرانی نہ ہو، بلکہ اگر ہمیں بھی کسی تھریڈ کو بند کروانا مقصود ہو تواس ٹرک کواستعمال میں لا یا جا سکے۔(اگرچہ میرے خیال میں اس کی ضرورت شاید ہی کبھی آئے، کیونکہ دشنام طرازی دلیل سے تہی دست اور بزدل لوگوں کا شیوہ ہے)۔

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/forum/images/siasat43/logo2017.png