QaiserMirza
Chief Minister (5k+ posts)
غلام ہیں غلام ہیں امریکا کے غلام ہیں
یا حافظ امریکا یا ناصر امریکا
ہیں تیرے ثنا خواں ہم اور تابع فرماں ہم
تھامے ہیں عقیدت سے عظمت کا ترا پرچم
تھامے ہیں عقیدت سے عظمت کا ترا پرچم
اک تو جو ہمارا ہے پھر ہم کو بھلا کیا غم
ہر دکھ کی دوا تو ہے ہر زخم کا تو مرہم
ہر دکھ کی دوا تو ہے ہر زخم کا تو مرہم
پھیری جو نظر تو نے جائیں گے وہیں مر ہم
تو حافظ کل عالم تو ناصر کل عالم
تو حافظ کل عالم تو ناصر کل عالم
امریکا او امریکا ہے در زباں ہر دم
دنیا میں فقط سچا اک تیرا سہارا ہے
دنیا میں فقط سچا اک تیرا سہارا ہے
ہر رنج و مصیبت میں بس تجھ کو پکارا ہے
تجھ پر دل و جاں کی ہے ! ایمان بھی وارا ہے
تجھ پر دل و جاں کی ہے ! ایمان بھی وارا ہے
ہر دوست ترا ہم کو جی جان سے پیارا ہے
جو بھی ترا دشمن ہے ! دشمن وہ ہمارا ہے
تیری ہی عطاؤں پر اب اپنا گزارا ہے
دلواے کسی سے بھی رازق تو ہمارا ہے
دلواے کسی سے بھی رازق تو ہمارا ہے
جو تیری طلب ہوگی ہم اس سے سوا دیں گے
اک تیرے اشارے پر ہم جان لڑا دیں گے
اک تیرے اشارے پر ہم جان لڑا دیں گے
پیاروں کو کٹا دیں گے خوابوں کو سلا دیں گے
خود اپنے نشیمن کو ہم آگ لگا ہیں گے
خود اپنے نشیمن کو ہم آگ لگا ہیں گے
پھر آگ کے شعلوں کو ڈالر کی ہوا دیں گے
مقتل میں تہہ خنجر جینے کی دعا دیں گے
مقتل میں تہہ خنجر جینے کی دعا دیں گے
یوں شان وفاداری دنیا کو دکھا دیں گے
یا حافظ امریکا یا ناصر امریکا
یا حافظ امریکا یا ناصر امریکا