عوام کیلئے اچھی خبر،نیپرا کا بجلی کی قیمت میں ریلیف دینے کا فیصلہ

8nepra.jpg

حالیہ مہنگائی کی لہر اور منی بجٹ کے ذریعے عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈالنے جیسی خبروں کے درمیان عوام کیلئے ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا نیپرا کی جانب سے آیا ہے جس کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 99 پیسے کمی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 99 پیسے کمی کی منظوری دیدی ہے، اس حوالے سے ترجمان نیپرا کا کہنا تھا کہ اپریل 2021 سے جون 2021 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کی گئی ہے۔


ترجمان نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ابھی نیپرا نے منظوری دی ہے تاہم اس کا صارفین پراطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا، منظوری کی صورت میں اس کمی کے بعد صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف مل سکے گا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔