moazzamniaz
Chief Minister (5k+ posts)
۔ موجودہ دور میں مسلمان ممالک کی عمومی حالت زار کو دیکھتے ہوے، اپنے اسلاف کے گن گانا نہایت مضحکہ خیز لگتا ہے جبکہ انکی غلطیاں اور خامیاں ہی آپکے لیے انکے گن ہوں. یعنی، آگے بھی سدھرنے کا کوئی چانس نہیں. ترقی، خود کفالت اور دنیا میں عزت سے زندگی گزرنے کا ایک طریقہ وہ ہے جو سب کو واضح نظر آ رہا ہے. پچھلے ستر سال سال میں ہماری آنکھوں کے سامنے چین، کوریا، جاپان سمیت درجنوں ممالک اس واضح راستے سے دنیا میں اپنا ایک اعلی مقام بنا چکے ہیں. مگر ہمیں یہ نظر نہیں آتا، کچھ وکھرا ہونے کے زعم میں کچھ وکھرا کرنے کی ٹھان رکھی ہے(ہے تو قوم رسول ہاشمی ہی، مگر جہالت ،ڈھٹائی، ذلالت، خباثت، رذالت جیسے 'خاصوں' سے سجی ہوئی ہے). اور اسی راستے میں ہر قابل فخر اور قابل ذکر چیز گنوا بیٹھے ہیں . اب مال، عزت، ہتھیار ، کاروبار تو چھوڑو ؛ جان کے لالے پڑے ہیں مگر پتھر سے سونا بنانے کی کیمیا گری کا بھوت پھر بھی نہیں اترا
کسی سات سال کے بچے کو ساری صورتحال سمجھا کر منصف بنا دیا جاے تو وہ پدرم سلطان بود کا 'پ' نکلتے ہی انکے خالی سروں پر چٹا خ سے جوتا رسید کرے.بس موجودہ پاتال سے نکلنے کیلیے اتنی سی کامن سنس درکار ہے مگر کیا کیا جاے اس ملائی دماغ کا جو تفسیری اور تشریحی چھلنی سے ہر غلط کو صحیح اور ہر صحیح کو غلط بنا دیتا ہے، اور پھر حال وہی ہوتا ہے، جو ہمارا اس وقت ہے
ماشاللہ، بہت خوبصورت تحریر. اللہ آپکو نیک اجر عطا فرمائیں، آمین
نوٹ: دوستوں سے گزارش ہے کہ فورم کو اس قدر کم اہم بھی نہ گردانا کریں. کم از کم اس ناچیز نے طالبان سے انسان بننے کا سفر اسی جیسے کسی دوسرے فورم پر ہی طے کیا ہے